Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
World

حماس کے نۓ قائد یحییٰ سنوار، شہید اسماعیل ہنیہ کے جا نشیں منتخب،

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں دو روزہ طویل مذاکرات کے بعد حماس نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد غزہ میں اپنے اعلیٰ عہدیدار یحییٰ سنوار کو اپنا نیا رہنماء منتخب کر لیا ہے۔
انتخاب کے بعد حماس نے اپنے رہنماء کے حق میں دعاکرتے ہوۓ کہا کہ شہید سپہ سالاراسماعیل ہنیہ کے جانشین یحییٰ سنوار کی اللہ تعالیٰ حفاظت عطا فرمائے۔ 
یحییٰ سنوار 2017 سے غزہ کی پٹی میں ایک گروپ لیڈر کے طور پر مقاصد اسلام،حفاظت بیت المقدس اور فلسطین کی آزادئی حق کو سر انجام دے رہے ہیں،
سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق یحییٰ سنوار کا حماس کی قیادت کیلئے انتخاب راہ راست اسرائیل کو کھلا چیلنج ہے اور حماس کی طرف سے اس کا سخت گیر مزاحمت کا واضح پیام ہے۔
واضح رہے کہ اسماعیل ہانیہ کو ایران کے دارالحکومت تہران میں 31 جولائی کو شہید کردیا گیاتھا جہاں وہ نئے ایرانی صدر کی حلف برداری میں شرکت کیلئے گئے ہوئے تھے۔ 
جسکے بعد شہید اسماعیل ہنیہ کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں سپردخاک کیا گیا،
اسرائیل نے ابھی تک اس حملہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی اور نہ ہی حملہ کرنے سے انکار کیاہے۔