Friday, October 18, 2024 | 1446 ربيع الثاني 15
Sports

ماں میں ہار گئی،اسٹار ریسلر ونیش پھوگاٹ نے کشتی کو کہا الوداع

ونیش پھوگاٹ نے ریسلنگ کو الوداع کہہ دیا ہے، پیرس اولمپکس میں 50 کلوگرام ریسلنگ میں 100 گرام  وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے فائنل کھیلنے سے ونیش کو نااہل قرار دیا گیا تھا،
بتا دیں کہ ہندوستانی اسٹار ریسلر ونیش پھوگاٹ کے فائنل میں پہنچنے کے بعد یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ وہ گولڈ میڈل جیتیں گی لیکن فائنل میچ کے دن 50 کلوگرام کیٹیگری میں ان کا وزن 100 گرام زیادہ پایا گیا۔ جس کے بعد ونیش پھوگاٹ کو پیرس اولمپکس 2024 سے نااہل قرار دے کر کھیل سے باہر کر دیا گیا۔
بھارتی پہلوان ونیش پھوگاٹ نے ریسلنگ فیڈریشن کو الوداع کہہ دیا ہے۔ انہوں نے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان سوشل میڈیا ایکس پر کیا۔ جہاں انہوں نے لکھا کہ ماں کشتی مجھ سے جیت گئی، میں ہار گئی۔ معاف کیجئے آپ کا خواب اور میری ہمت ٹوٹ گئی، اب میرے پاس اس سے زیادہ طاقت نہیں ہے۔ الوداع ریسلنگ 2001-2024۔ میں ہمیشہ آپ سب کا مقروض رہوں گا۔ مجھے معاف کر دیں"
یاد رہے کہ ہندوستانی پہلوان ونیش پھوگاٹ نے دنیا بھر کے پہلوانوں کو شکست دے کر 50 کلوگرام ریسلنگ کے فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔ اس کھیل کے دوسرے دن 50 کلوگرام کیٹیگری میں ان کا وزن 100 گرام زیادہ پایا گیا۔ جس کے بعد ونیش پھوگاٹ کو پیرس اولمپکس 2024 سے نااہل قرار دے دیا گیا تھا۔ 
ہندوستانی اسٹار ریسلر ونیش پھوگاٹ کے چار بار کی عالمی چیمپئن کو شکست دینے کے بعد یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ وہ گولڈ میڈل جیتیں گی۔ ونیش پھوگاٹ نے منگل کو خواتین کے 50 کلوگرام فری اسٹائل مقابلے کے سیمی فائنل میں کیوبا کے پہلوان یوسنلیس گزمین کو 5-0 سے شکست دی تھی۔ ونیش کو بدھ کے دن 7 اگست کو امریکہ کی این سارہ ہلڈیبرانڈ کے خلاف فائنل کھیلنا تھا۔ اس سے قبل اس نے پری کوارٹر فائنل میں اولمپک چیمپئن اور چار بار کی عالمی چیمپئن یوئی سوساکی کو 50 کلوگرام میں شکست دی تھی۔