برازیل کی ریاست ساؤ پالو میں ایک مسافر طیارہ گرکر تباہ ہوگیا ہے۔ اس خوفناک مناظر سے لوگ دلہ اٹھے ہیں، برازیل کی فضائی کمپنی کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں کل 61 افراد سوار تھے۔ ایئرلائن نے تصدیق کی ہے کہ حادثے میں جہاز میں سوار تمام 61 افراد ہلاک ہوگئے۔ تاہم لاشوں کی شناخت کے حوالے سے کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیاہے۔ مقامی عہدیداروں نے بتایاکہ طیارہ ونہیڈو شہر میں گرکر تباہ ہوا۔ حادثے سے قبل طیارے کے اگلے حصے سے دھواں اٹھتا ہوا دیکھا گیا۔ فی الحال حادثے کی وجوہات کا پتہ لگایا جارہا ہے۔ طیارے کا بلیک باکس برآمد کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ برازیل کے شہری تحفظ کے محکمے نے کہاہے کہ طیارہ رہائشی علاقے میں گرا۔ اس دوران وہ کئی گھروں سے ٹکرایا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی برازیل کے صدر لوئس اناسیو لولا ڈا سلوا نے جنوبی برازیل میں ایک تقریب میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کی اپیل کی۔ رپورٹ کے مطابق حادثے سے قبل طیارے کاسکاویل سے ٹیک آف کرکے ساؤ پالو کی طرف روانہ ہوا تھا۔ ٹیک آف کے کچھ دیر بعد مقامی وقت کے مطابق دوپہر 1:30 بجے کے قریب اس کا سگنل ختم ہوگیا۔ حادثے کے بعد موصول ہونے والی ابتدائی معلومات کے مطابق طیارے کو چلانے والی ایئرلائن کمپنی نے کہاکہ طیارے میں 62 افراد سوار تھے جن میں 58 مسافر اور عملے کے چار ارکان شامل تھے،