Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
Regional

تلنگانہ کی حکومت نے کرکٹر محمد سراج کو حیدرآباد میں 600 مربع گز مکان کی جگہ کی مختص

ریاست تلنگانہ کی حکومت نے ہندوستانی کرکٹر تیز گیند باز محمد سراج کے لیے شہر حیدرآباد میں 600 مربع گز کا مکان الاٹ کیا ہے،
ریاستی حکومت نے جوبلی ہلز روڈ نمبر 78 میں ہندوستانی تیز گیند باز محمد سراج کو مکان کی تعمیر کے لئے 600 مربع گز اراضی بلا معاوضہ مختص کرنے کے احکام جاری کئے ہیں،
یاد رہے کہ وزیراعلیٰ نے اس سے قبل کرکٹر محمد سراج کو گھر دینے کا اعلان کیا تھا اور ساتھ ہی ریاستی اسمبلی نے محمد سراج اور باکسنگ چیمپئن نکھت زرین کو گروپ-1 میں ملازمتیں دینے کا بل منظور کیا تھا۔
وزیراعلی ریونت ریڈی نے اسمبلی میں سراج کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ سراج نے اپنی کارکردگی سے نہ صرف ریاست بلکہ ملک کو بھی فخر سے اونچا کر دیا ہے،سراج کو ریاستی حکومت کی طرف سے گروپ-1 کی نوکری سے نوازا جائے گا، اگر سراج پولیس فورس میں شامل ہونے کا انتخاب کرتے ہیں تو انہیں ڈی ایس پی جیسے اعلیٰ عہدوں کی ذمہ داری دی جائے گی۔