Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
World

کوک اسٹوڈیوکی مشہور پاکستانی سنگر اورموسیقار حنیا اسلم انتقال کرگئیں۔ شائقین میں غم کا لہر

2009 میں کوک اسٹوڈیو سے شہرت حاصل کرنے والے میوزک بینڈ ’زیب اینڈ حنیا‘ سے وابستہ معروف پاکستانی گلوکارہ اور  گٹارسٹ حنیا اسلم انتقال کر گئیں۔
ہانیہ اسلم کا تعلق کوہاٹ خیبر پختونخوا سےتھا۔ وہ کوک اسٹوڈیو کی موسیقار زیب بنگش کی کزن تھیں اور یہ پاکستان موسیقی کی ایک مشہور جوڑی تھی۔
اس جوڑی نے اردو کے ساتھ ساتھ کئی دوسری زبانوں میں بھی گانے گائے ہیں ، جن میں ترکی ، پشتو، وغیرہ شامل ہیں۔
یہ کوک اسٹوڈیو کے ہٹ گانوں 'لیلی جان'، 'بی بی صنم'، 'پیمونا' اور 'چپ' کے لیے جانی جاتی تھیں۔ ذرائع کے مطابق حنیا اسلم کی موت حرکت قلب بند ہونے کے باعث ہوئی۔ اس کی عمر تقریباً 30 سال تھی۔ ان کی کزن بہن اور ساتھی زیب بنگش نے سوشل میڈیا پر حنیا کی موت کی تصدیق کی ہے۔ انسٹاگرام پر اپنے آنجہانی کزن کی تصاویر شیئر کرکے بنگش نے حنیا کو خراج عقیدت پیش کیا ہے،
خاندانی ذرائع نے حنیا اسلم کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گلوکارہ کا انتقال گزشتہ شب دل کا دورہ پڑنے سے ہوا ہے۔
گلوکارہ کی نمازِ جنازہ آج شام ساڑھے 5 بجے اسلام آباد کے پرانے قبرستان میں ادا کی جائے گی۔
حنیا اسلم اور ان کی کزن زیب بنگش نے مل کر میوزک بینڈ ’زیب اینڈ حنیا‘ کی بنیاد 2007 میں رکھی تھی، انہوں نے 2008 میں کوک اسٹوڈیو کے سیزن 2 میں اپنے گانے ’پیمانہ‘ سے شہرت حاصل کی۔
تاہم حنیا 2014 میں موسیقی کوچھوڑ کر تعلیم مکمل کرنے کے لیے کینیڈا منتقل ہوگئیں تھی۔ 
بعدازاں انہوں نے 2016 میں کینیڈا سے ہی اپنے سولو کیرئیر کا آغاز کیا پھر پاکستان واپس آنے کے بعد انہوں نے مختلف فلموں میں بطور کمپوزر اپنی خدمات انجام دیں۔