Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
Regional

تلنگانہ قانون ساز کونسل کے رکن کی حیثیت سے پروفیسر کودنڈارام اور صحافی عامر علی خان نے لیا عہدے کا حلف

پروفیسر کودنڈارام اور صحافی عامر علی خان  نے تلنگانہ قانون ساز کونسل کے رکن کی حیثیت سے آج حلف لیا۔
قانون ساز کونسل کے  احاطے میں منعقد تقریب میں کونسل چیئرمین سکھیندر ریڈی نے دونوں کو حلف دلایا۔   
اس موقع پر ریاستی  وزرا پونم پربھاکر، پی سرینواس ریڈی ،ایم ایل سی مہیش گوڑ،وہپ بی ایلیا موجود تھے۔
گورنر کوٹہ کے تحت ان دونوں کا نام کانگریس حکومت نے  چند ماہ قبل ہی نامزد کیا تھا تاہم عدالتی کاروائی کے باعث اس معاملے میں تاخیر ہوئی۔
سپریم کورٹ کی جانب سے اس معاملے کی مداخلت کے بعد ان دونوں کو حلف لینے کی راہ ہموار ہوئی۔