Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
World

اسرائیلی فوج کا حزب اللہ پر ہوائی حملہ، ڈرون کمانڈر محمد حسین سرور کی موت کا دعویٰ

اسرائیل کی جانب سے لبنان پر مسلسل حملے جاری ہیں۔ 
اسرائیلی فوج نے ایک مرتبہ پھر لبنان کی راجدھانی بیروت کے ایک علاقہ میں ایک اپارٹمنٹ پر ہوائی حملہ کیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے کہ کیے گئے اس حملے میں حزب اللہ کا ڈرون کمانڈر محمد حسین سرور ہلاک ہو گیا ہے۔ حالانکہ حزب اللہ نے اسرائیل کے اس دعویٰ پر کوئی فوری رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔
اسرائیل کا بھاری گائیڈڈ بم کے ذریعہ کیا گیا یہ حملہ،اتنا تیز تھا کہ بیروت زوردار آواز سے لرز اٹھا۔ 
اس حملے کے بعد ہیڈ کوارٹر کے منہدم ہونے والے حصے سے بلند شعلے اٹھنے لگے اور دھویں کے بادل آسمان پر پھیل گئے۔ 
اسرائیل نے یہ حملہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کو نشانہ بنانے کیلئے کیا تھا۔ 
اس دوران بیروت میں شدید بمباری جاری ہے۔
حزب اللہ نے کہاہے کہ حملے کے بعد حسن نصر اللہ بالکل ٹھیک ہیں۔ 
خیال کیاجا رہاہے کہ اسرائیل کے تازہ حملوں سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ چھ عمارتوں کے ملبے کو صاف کیاجا رہاہے۔ 
ابتدائی دھماکے کے بعد اسرائیل نے جنوبی مضافات کے دیگر علاقوں پر بھی کئی حملے شروع کردیے۔
حزب اللہ کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ حملوں میں چھ عمارتیں منہدم ہوئیں اور دو افراد ہلاک اور 76 زخمی ہوئے۔ 
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ حملے میں شہر کے جنوبی مضافات میں حزب اللہ کے مرکزی ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا گیا۔ 
اسرائیلی ٹیلی ویژن نیٹ ورکس نے دعویٰ کیاہے کہ اس حملے کا ہدف حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ تھے۔ تاہم حزب اللہ کے قریبی ذرائع نے بتایاکہ وہ بالکل ٹھیک ہیں۔