Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
World

امریکہ میں سمندری طوفان ہیلن کا قہر، 43 افراد ہلاک،لاکھوں افراد کو مسائل کا سامنا

فلوریڈا اور امریکہ کی کئی مختلف جنوب مشرقی ریاستوں میں سمندری طوفان ہیلین سے لوگ خوفزدہ ہیں۔ 
جنوب مشرقی امریکہ میں سمندری طوفان ہیلن کے باعث کم از کم 43 افراد ہلاک اور لاکھوں افراد بجلی کے بغیر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
سمندر میں اٹھنے والا یہ سمندری طوفان ہیلن نے امریکہ میں کافی تباہی مچا دی ہے جسکی وجہ سے 40 لاکھ سے زائد گھروں اور کاروباری اداروں میں بجلی بند ہوگئی ہے۔
حکام نے کہا ہے کہ سیلابی پانی میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لیے کشتیاں، ہیلی کاپٹر اور بڑی گاڑیوں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
ان میں ٹینیسی ہسپتال کی چھت پر پھنسے 50 کے قریب ملازمین اور مریضوں کو نکالنے کا کام بھی جاری ہے۔
جمعرات کی رات ساحل سے ٹکرانے کے بعد یہ فلوریڈا کے ساحل سے ٹکرانے والا اب تک کا سب سے طاقتور طوفان ہے اور شمال کی طرف جارجیا اور کیرولینا کی طرف بڑھ گیا ہے۔
انشورنس کمپنیوں اور مالیاتی اداروں کا کہنا ہے کہ طوفان کے باعث اربوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔