Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
Regional

حیدر آباد میں وقف ترمیمی بل پر رائے لینے کے لیے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی میٹنگ ،سیاسی جماعتوں ،مذہبی تنظیموں اور عوام سے حاصل کی گئی راۓ

حیدر آباد میں آج وقف ترمیمی بل پر رائے لینے کے لیے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے   میٹنگ کی ۔
یہ میٹنگ جے پی سی چیئرپرسن جگدمبیکا پال کی صدارت میں حیدرآباد  کے  ایک نجی ہوٹل میں منعقد ہوا۔
جہاں تلنگانہ،  کے علاوہ آندھرا پردیش اور چھتیس گڑھ ریاستوں کے نمائندوں نے جے پی سی کمیٹی کے سامنے اپنی رائے اور خیالات کا اظہار کیا۔
جوائنٹ پارلیمنٹری کمیٹی کی جانب سے وقف ترمیمی بل پر سیاسی جماعتوں ۔ مذہبی تنظیموں اور عوام سے راے حاصل کی گئی ۔ 
تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ مذہبی اور دیگر تنظیموں نے اپنی رائے  پیش کی ۔
 چند سیاسی جماعتوں نے تحریری طور پر اپنی راے جے پی سی کے حوالے کی ۔ اس میٹنگ میں ایم آئی ایم صدر اسدالدین اویسی کے علاوہ کانگریس ۔ بی جے پی ۔ بی آر ایس و دیگر سیاسی جماعتوں کے لیڈروں نے حصہ لیا ۔ جے پی سی کے صدرنشین نے میڈیا سے بات کرتے  ہوے کہا کہ سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے علاوہ چند نجی اداروں نے بھی اپنی راے پیش کی ہے ۔