اسرائیلی حملے میں حزب اللّٰہ کے سربراہ حسن نصراللّٰہ کی شہادت کے بعد ایران میں 5 روزہ سوگ کا اعلان کردیا گیا ہے۔
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے ملک میں سوگ کا اعلان کیا۔
اپنے بیان میں آیت اللّٰہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ حسن نصراللّٰہ کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔
ساتھ ہی بتاتے چلیں کہ حسن نصراللہ کی جگہ جس اہم شخصیت کا نام سامنے آرہا ہے وہ ’ھاشم صفی الدین‘ ہیں۔
صفی الدین کا انتخاب 1994 میں اس وقت حزب اللہ کے رہنماوں میں شامل کیا گیا جب وہ ایران کے شہر قم سے آئے تھے اور حزب اللہ کی گورننگ باڈی میں شمولیت اختیار کی تھی۔
صفی الدین شہید حسن نصراللّٰہ کے خالہ زاد بھائی اور داماد بھی ہیں.
واضح رہے کہ گزشتہ کل اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت ہو گئی ہے۔
حسن نصراللہ 1992 میں حزب اللہ کی قیادت سنبھالی تھی اور وہ گزشتہ تین دہائیوں سے زائد عرصے سے تنظیم کے امور دیکھ رہے تھے۔