تلنگانہ میں اساتذہ کے عہدوں کی تقرری کیلئے منعقدہ ڈی ایس سی امتحان کے نتائج جاری کر دیے گئے ہیں۔
چیف منسٹر ریونت ریڈی نے سکریٹریٹ میں جنرل رینکنگ لسٹ جاری کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے انکشاف کیا کہ نتائج بہت کم وقت میں جاری کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ وہ دسہرہ تہوار سے قبل ایل بی اسٹیڈیم میں اپوائنٹمنٹ لیٹر فراہم کریں گے۔ واضح رہے کہ ڈی ایس سی نوٹیفکیشن 1 مارچ کو ریاست بھر میں 11,062 آسامیوں کو بھرنے کیلئے جاری کیا گیا تھا۔
یہ امتحانات 18 جولائی سے 5 اگست تک منعقد ہوئے تھے۔ ان امتحانات میں کل 2.45 لاکھ امیدوار شریک ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ حکومت نے امتحانات ختم ہونے کے صرف 56 دن کے اندر نتائج جاری کرتے ہوئے ایک ریکارڈ قائم کیاہے.