Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
Regional

عادل آباد میں دردناک سڑک حادثہ ۔ ایک ہی خاندان کے پانچ لوگوں کی موقع پر ہوئی موت

عادل آباد مستقر سے پندرہ کیلو میٹر دور ایک دردناک دلخراش سڑک حادثہ پیش آیا ۔
یہ حادثہ  قومی شاہراہ نمبر چوالیس میں پیش آیا ہے جہاں  ایک ہی خاندان کے پانچ لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی ۔
 تفصیلات کے مطابق عادل آباد کے علاقہ ٹیچرس کالونی سے تعلق رکھنے والے موظف ملازم و صدر انتظامی کمیٹی جامعہ مسجد عادل آباد محمد معزالدین اپنے بڑے نواسے کی حفظ کی تکمیل پر دستار بندی تقریب میں  شرکت کیلئے بھینسہ گئے ہوے تھے ۔ 
واپسی کے دوران آبائی مقام سے صرف پندرہ کیلو میٹر دور  کار بے قابو ہو کر ڈیوائیڈر سے ٹکراگئی ۔
 اس حادثہ میں پانچ لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی ۔  آج بعد نماز ظہر نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد عید گاہ سے متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔