حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی ہلاکت کے بعد ان کے داماد بھی اسرائیلی حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایک فلیٹ پر حملہ کرکے حسن نصراللہ کے داماد حسن جعفر القصیر کو ہلاک کردیاہے۔
حزب اللہ نے بھی جعفر القصیر کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
اسرائیلی فوج نے دمشق کے علاقے میزے میں واقع ایک عمارت کے فلیٹ پر حملہ کرکے دو افراد کو نشانہ بنایا۔
ان میں سے ایک حسن نصراللہ کے داماد تھے۔ ایران کی جانب سے اسرائیل پر حملے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے۔
ساتھ ہی ایران ہائی الرٹ پر ہے اور اس نے حملے کے خدشے کے پیش نظر اپنے 12 تیل گیس پاور پلانٹس بند کردیے ہیں۔
اس کے علاوہ اسلحہ ڈپو اور بندرگاہوں جیسے اہم مقامات پر سیکورٹی کے اضافی انتظامات کئے گئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ صرف ایک روز قبل ایران نے اسرائیل پر 100 سے زائد میزائل داغے تھے۔
ایرانی حملے میں کئی اسرائیلی زخمی ہوئے ہیں حالانکہ کسی بڑے نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔
ایران کے حملے کے بعد اسرائیل نے بھی جوابی کارروائی کی دھمکی دی تھی.