بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے بھارت سمیت پانچ ممالک سے اپنے سفیروں کو واپس بلا لیا ہے۔
جن میں ہندوستان کے علاوہ آسٹریلیا، بیلجیم، پرتگال اور اقوام متحدہ بھی شامل ہیں۔ جہاں سے سفارت کاروں کو واپس بلایا گیا ہے۔
جن سفیروں کو واپس بلایا گیا ہے وہ آنے والے مہینوں میں ریٹائر ہونے والے تھے۔
یاد رہے کہ بنگلہ دیش میں طلبہ تنظیموں کی مسلسل مظاہرے کے بعد سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حکومت گر گئی اور وہ ملک چھوڑنے پر مجبور ہو گئیں۔
اس واقعے کے بعد ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلقات کچھ خاص نہیں ہیں۔
تا ہم نوبل انعام یافتہ محمد یونس کی سربراہی میں نگراں انتظامیہ نے حسینہ کے استعفیٰ کے چند دن بعد چارج سنبھال لیا تھا۔