Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
World

لبنان پر اسرائیلی حملے جاری،اسرائیل کا حزب اللہ کے اہم کمانڈر کو شہید کرنے کا دعوی

اسرائیل کا لبنان پر حملے کا سلسلہ جاری ہے،اسرائیل نے گزشتہ شب بیروت کے مضافاتی علاقوں کو نشانہ بناتے ہوئے فضائی حملے کیے۔
جاری حملے میں اسرائیل کا یہ دعوی ہے کہ گزشتہ چار دنوں کے اندر حزب اللہ کے 250 فوجی ہلاک ہوۓ ہیں۔
اسرائیلی حملوں سے لبنان کے کئی اسپتالوں کو بھاری نقصان پہنچا، جس کی وجہ سے وہاں علاج کی سہولت نہیں دی جا رہی ہے۔
ساتھ ہی اسرائیل نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں حزب اللہ کے اہم ترین شخصیت ہاشم صفی الدین اور ان کے ساتھ موجود تمام افراد شہید ہوگئےہیں۔
ہاشم صفی الدین حزب اللہ کے اکابررہنما اور تنظیم کی مجلس عاملہ کے موجودہ سربراہ ہیں۔
اسکے علاوہ یہ بھی بتا دیں کہ اسرائیل  نے فلسطینی پناہ گزین کیمپ پر حملہ کرکے حماس کی جنگی بریگیڈ القسام کے کمانڈر سعید عطااللہ اور ان کی اہلیہ سمیت پورے خاندان کو شہید کر دیا ہے۔