Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
National

دہلی حکومت کا معذور افراد کو ماہانہ پانچ ہزار روپے کی مالی مدد فراہم کرنے کا اعلان

دہلی حکومت نے خصوصی اعلیٰ اہلیت کے حامل معذور افراد کو ماہانہ پانچ ہزار روپے کی مالی مدد فراہم کرنے کا اعلان کیاہے۔ دہلی حکومت کی کابینہ کی میٹنگ میں اس فیصلہ کو منظوری دی گئی ہے۔ 
سماجی بہبود کے وزیر سوربھ بھردواج نے دعویٰ کیا کہ دہلی ایسا کرنے والی پہلی ریاست ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن کے پاس 60 فیصد سے زیادہ معذوری کی تصدیق کرنے والا میڈیکل سرٹیفکیٹ ہے وہ اس کے اہل ہوں گے۔ 
انہوں نے کہاکہ اہل افراد کی رجسٹریشن کا عمل جلد شروع ہو جائے گا۔انہوں نے مزید کہاکہ اس وقت دہلی حکومت 1.20 لاکھ معذوروں کو ماہانہ پنشن دیتی ہے۔
 اس میں وہ معذور افراد بھی شامل ہیں جن کے پاس 42 ماہ سے زیادہ کی معذوری کا سرٹیفکیٹ ہے۔ اسے حکومت سے 2500 روپے ماہانہ ملتے ہیں۔
اب حکومت نے خصوصی اعلیٰ اہلیت کے حامل معذور افراد کے لیے اضافی مالی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے سے 10 ہزار معذور افراد مستفید ہوں گے۔
حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسے فوری طور پر نافذ کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
 2011 کی مردم شماری کے مطابق دہلی میں 2.44 لاکھ سے زیادہ لوگ معذوری کے زمرے میں آتے ہیں۔