Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
World

سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ  نے گزشتہ روز توشہ خانہ ریفرنس ٹو میں بشریٰ بی بی کی رہائی کے احکامات جاری کیے تھے۔
بشریٰ بی بی کو رواں سال 31 جنوری کو توشہ خانہ کیس میں 14 سال قید کی سزا ہوئی تھی،جسکے بعد انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔ 
توشہ خانہ  مسئلہ کیا ہے؟ 
توشہ خانہ پاکستان کا ایک سرکاری محکمہ ہے۔ توشہ خانہ میں سربراہان حکومت اور غیر ملکی معززین کی طرف سے صدر، وزیراعظم، اراکین پارلیمنٹ، بیوروکریٹس اور حکام کو دیے گئے تحائف رکھے جاتے ہیں۔ عمران خان پر وزیراعظم ہوتے ہوئے الزام ہے کہ انہوں نے توشہ خانہ میں رکھے تحائف کم قیمت پر خریدے اور پھر انہیں بیچ کرمنافع کمایا۔ عمران خان کو سال 2018 میں ملک کے وزیر اعظم کی حیثیت سے یورپ اور خاص طور پر عرب ممالک کے دورے کے دوران بہت سے قیمتی تحائف ملے تھے۔ عمران نے بہت سے تحائف کا اعلان نہیں کیا جبکہ بہت سے تحائف اصل قیمت سے بہت کم قیمت پر خریدے گئے اور باہر زیادہ قیمت پر فروخت کیے گئے۔