وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے پٹنہ میں اینی مارگ سے ریموٹ بٹن دبا کر 7160 کروڑ روپے کی لاگت کے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا ۔ جسمیں پنچایتی راج محکمہ کے تحت 2615 پنچایت گورنمنٹ بلڈنگ اور اسٹیٹ پنچایت ریسورس سینٹر۔سون پور کی عمارت کا سنگ بنیاد ۔ 13 ضلع پنچایت وسائل مراکز۔ 65 پنچایت سرکاری عمارتوں۔ای گرام کچہری کورٹ مینجمنٹ سسٹم اور ضلع پریشد پورٹل کا بھی افتتاح کیا۔
اس موقع پر منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ آج 2615 پنچایت سرکاری عمارتوں کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔ ہمارا زور شروع سے ہی۔پنچایت سرکار بھون۔بنانے پر رہا ہے۔
ہمارا تصور یہ ہے کہ پنچایتی راج اداروں کا وہی نظام ہونا چاہیے جو ریاستی حکومت کا ہے۔اس لیے ہم نے ان عمارتوں کو پنچایت بھون کہنے کے بجائے ۔پنچایت سرکار بھون۔ کہا ہے۔اس مو قع پر نائب وزیر اعلی و دیگر بھی موجود تھے .