ٹیم انڈیا کے اسٹار گیندبازمحمد شامی پہلی بار بارڈرگواسکر ٹرافی 2013 میں کھیلےتھے ۔ اب تقریباً 11 سالوں بعد یہ پہلا موقع ہوگا جب محمد شامی اس ٹرافی کا حصہ نہیں ہوں گے۔
بارڈر گواسکر ٹرافی کے لیے ہندوستانی اسکواڈ کا اعلان ہو چکا ہے۔جس میں ہندوستان کے تیز گیند باز محمد شامی اس سیریز کا حصہ نہیں ہوں گے۔
بتا دیں کی محمد شامی کو انجری کے باعث بھارتی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔
فاسٹ باؤلر کی اسی سال فروری میں سرجری ہوئی تھی،اس کے بعد سے وہ صحت یاب نہیں ہو سکے۔،محمد شامی کا آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں نہ کھیلنا ہندوستانی ٹیم کے لیے بڑا جھٹکا مانا جا رہا ہے ۔
اب یہ دیکھنا ہوگا کہ وہ کب تک ریکوری کرنے مین کامیاب ہونگے،
آپ کو بتاتے چلیں کہ محمد شامی نے آخری بار ہندوستان کے لیے ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں کھیلا تھا۔
محمد شامی نے ون ڈے ورلڈ کپ میں 7 میچوں میں 24 وکٹیں لے کر دھوم مچا دی تھی لیکن اس کے بعد سے وہ ہندوستانی جرسی میں نظر نہیں آئے۔ خیال کیا جا رہا تھا کہ محمد شامی نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے واپسی کر سکتے تھے، لیکن سرجی کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہ ہو سکے۔