Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
World

سعودی عرب نے ریاض میں ایک نئے عالمی عظیم اتحاد، کی پہلی میٹنگ کی میزبانی کی

اسرائیل کے فلسطین، لبنان اور ایران کے خلاف جنگ سے پورے خطہ میں  کشیدگی ہے۔
 اب تک جنگ بندی کی تمام کوششیں ناکام ہو چکی ہیں اور لڑائی دن بہ دن مزید شدت اختیار کرتی جا رہی ہے۔
 اس درمیان سعودی عرب نے اب ایک نئی کوشش کی ہے۔  فلسطینی ریاست کے قیام اور اسرائیل پر دباؤ بنانے کے لیے ریاض میں ایک نئے عالمی عظیم اتحاد، کی پہلی میٹنگ کی میزبانی کی۔ اس میٹنگ میں تقریباً 90 ملک اور عالمی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر پرنس فیصل بن فرحان نے غزہ  کے حالات  کو تباہ کن بتاتے ہوئے غزہ کی مکمل ناکہ بندی کی شدید مذمت کی۔ 
انہوں نے کہا کہ فلسطینی لوگوں کو ان کی زمین سے بے دخل کرنے کے مقصد سے وہاں قتل عام کیا جا رہا ہے، جسے سعودی عرب بالکل برداشت نہیں کرے گا۔ریاض کی میٹنگ میں شرکت کرنے کے لیے پہنچےنمائندوں نے کہا کہ میٹنگ میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ایجنسی کی انسانی پہنچ اور دو ریاستی حل کو آگے بڑھانے کے طریقوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔