Thursday, November 7, 2024 | 1446 جمادى الأولى 05
Regional

تلنگانہ حکومت نے 6 نومبرسے پرائمری اسکولس کیلئے نصف دن کے نظام لاوقات کا کیا اعلان

تلنگانہ حکومت نے 6 نومبرسے پرائمری اسکولوں کیلئے نصف دن کے اوقات کا اعلان کیا ہے۔ اس حکم کے تحت ریاست کے اسکولوں میں صبح 9 بجے تا ایک بجے تک تعلیم دی جاۓ گی ۔ اس کا نفاذ سرکاری لوکل باڈی اور امدادی پرائمری اسکولس پر ہوگا۔
بتا دیں کہ ان اسکولوں کے اساتذہ تین ہفتوں کیلئے ذات پر مبنی سروے میں حصہ لیں گے اس لئے حکومت نے یہ فیصلہ کیاہے۔
اسکولس سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ شیڈول کے مطابق بچوں کو دوپہر کا کھانا فراہم کرنے کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دے دیں۔
محکمہ اسکولی تعلیم کے تقریباً 50 ہزار ملازمین بشمول کے سی بی وی اور یو آر ایس کے غیر تدریسی اسٹاف ارکان میں سے این ایم اینڈ پی ای ٹی بھی گھر گھر سروے میں حصہ لیں گےحکومت نے ان سے خواہش کی ہے کہ وہ محکمہ منصوبہ بندی کے ہدایات کے مطابق تمام تعطیلات میں مکمل دن شماریات کی ڈیوٹی میں حصہ لیں۔