Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
Regional

وشاکھاپٹنم کو حیدرآباد کی طرز پر ترقی دینے چندرابابو کا اعلان ،ریاست کے مستقبل کو بدلنے کا جلد ہی جاری ہوگا نیا منصوبہ

چیف منسٹر چندرا بابو ناائیڈو نے ریاست میں ترقیات کو فروغ دیتے ہوۓ اعلان کیا کہ ریاست کے مستقبل کو بدلنے کیلئے دو یا تین دن میں ایک نیا منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے۔
 انہوں نے کہا کہ وشاکھاپٹنم کو حیدرآباد کے خطوط پر ترقی دی جائے گی۔ چندرابابو نے کلکٹریٹ میں ضلع کے نمائندوں۔ سینئر آئی اے ایس افسران اور ضلعی عہدیداروں کے ساتھ مشترکہ وشاکھا پٹنم ضلع میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں۔ زیر التواء کاموں اور عوامی مسائل کا جائزہ لیا۔
چیف منسٹر نے انکشاف کیا کہ اے پی کے مستقبل کو تبدیل کرنے کیلئے ضروری نئے پلان کی نقاب کشائی اگلے دو یا تین دنوں میں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ 2047 تک ہم دس نکاتی ترقیاتی منصوبے کے ساتھ سب سے آگے ہوں گے۔ چندرا بابو نے وضاحت کی کہ ہم معاشرے میں عدم مساوات کے خاتمے۔ روزگار کی تخلیق۔ ہنر میں اضافہ۔کسانوں کو بااختیار بنانے۔ آمدنی میں اضافہ۔ عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی۔ انسانی وسائل کے انتظام اور ٹکنالوجی میں اضافہ کی بنیاد پر آگے بڑھیں گے۔