پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے ریلوے سٹیشن پر آج ہفتہ کی صبح 9 نومبر کو زور دار دھماکہ ہوا۔
اس دھماکے میں 21 افراد جاں بحق ہو گۓ ہیں۔ جبکہ 46 سے زائد افراد زخمی ہیں۔
حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔
بتا دیں کہ یہ دھماکہ ریلوے اسٹیشن پر اس وقت ہوا جب کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی ظفر ایکسپریس کے مسافر ٹرین کے آنے کا انتظار کر رہے تھے۔
دھماکے کے وقت پلیٹ فارم پر 150 سے 200 کے قریب لوگ جمع تھے اور ٹرین کا انتظار کر رہے تھے۔
ریلوے سٹیشن پر ہونے والے اس دھماکے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
دھماکے کے اس واقعے پر وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
انہوں نے کہا، "یہ واقعہ دہشت گردوں کے حملوں کے سلسلے کا حصہ ہے جو معصوم لوگوں، بچوں، مزدوروں اور خواتین کو نشانہ بنا رہے ہیں۔