Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
World

روسی صدر پر تنقید کرنےوالے شیف الیکسی زیمن کی،سربیا کے ہوٹل سے لاش برآمد

شیف الیکسی زیمن، جنہوں نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی یوکرین جنگ پر کڑی تنقید کی ،وہ سربیا کے ایک ہوٹل میں مردہ پائے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق 52 سالہ الیکسی زیمن سربیا کے دارالحکومت بلغراد کے ایک ہوٹل کے کمرے میں مردہ پائے گئے۔ وہ برٹش اینگلومینیا کے بارے میں اپنی نئی کتاب کی تشہیر کے لیے سربیا میں تھے۔
سربیا کے حکام نے اطلاع دی کہ جیمن کی موت میں کوئی مشتبہ حالات نہیں پائے گئے ہیں۔
پوسٹ مارٹم اور ٹاکسیکولوجی ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹس کی جانچ کی جا رہی ہے۔
سربیا کے تفتیشی افسران کا کہنا ہے کہ جیمن کی موت کے بعد ان کی پوسٹ مارٹم رپورٹ اور ٹوکسیکولوجی ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ کی جانچ کی جا رہی ہے۔
الیکسی زیمین کون تھا؟
الیکسی زیمن روس میں ایک مشہور شخصیت تھے۔ وہ روسی چینل این ٹی وی پر مقبول شو 'کوکنگ ود الیکسی زیمن' چلاتے تھے ۔
جیمن نے روس کی طرف سے کریمیا کے الحاق کے بعد کافی تنقید کا سامنا کرنے کے بعد 2014 میں ملک چھوڑ دیا تھا۔ اس کے بعد لندن میں سکونت اختیار کی اور اپنا کاروبار شروع کیا۔
اس دوران وہ ٹی وی چینلز پر شو کرتے رہے۔ 2022 میں یوکرین پر روسی حملے کے بعد، اسکے سوشل میڈیا پر مخالفانہ پوسٹ کرنے کے بعد ان کے شو کو ختم کر دیا گیا تھا۔
شیف الیکسی زیمین روسی ٹیلی وژن پر بھی لائیو آیا کرتے تھے اور وہ یوکرین جنگ کے حوالے سے صدر ولادیمیر پیوٹن پر تنقید کرنے والوں میں شامل تھے۔
شیف الیکسی زیمین برطانیہ آنے کے بعد دوبارہ کبھی روس نہیں گئے تھے۔