Tuesday, February 24, 2026 | 06 رمضان 1447
  • News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار، سات افراد ہلاک

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار، سات افراد ہلاک

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Feb 24, 2026 IST

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار، سات افراد ہلاک
جھارکھنڈ کے چترا میں ایک ایئر ایمبولینس کے حادثے میں ایک مریض اور ایک ڈاکٹر سمیت تمام سات افراد کی موت ہو گئی۔ ایمبولینس رانچی سے دہلی کیلئے روانہ ہوئی تھی۔ حادثہ تکنیکی خرابی کا شبہ ہے۔ ایوی ایشن ریگولیٹر ڈی جی سی اے نے ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو کو حادثے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
 
ریسکیو آپریشن اور انتظامی کارروائی
 
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ضلع انتظامیہ نے مقامی گاؤں والوں کے تعاون سے فوری طور پر ذمہ داری سنبھال لی۔ چترا کے ڈی سی کیرتی شری جی اور پولیس سپرنٹنڈنٹ سمیت کمار اگروال بھاری پولیس فورس اور نیم فوجی دستوں کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچے۔ طیارے کے ملبے سے ایک خاتون اور چھ مردوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ فرانزک ٹیم کو جائے وقوعہ پر بلایا گیا ہے تاکہ واقعے کی ہر پہلو سے مکمل تفتیش کی جا سکے۔ سیکورٹی وجوہات کی بناء پر حادثے کی پوری جگہ کو سیل کر دیا گیا ہے۔ وزارت شہری ہوا بازی کی ایک ٹیم پہنچے گی اور بلیک باکس کا پتہ لگائے گی اور حادثے کی مکمل تحقیقات کرے گی۔
 
ایک ماہ میں یہ دوسرا حادثہ
 
ایک ماہ میں یہ دوسرا چارٹرڈ طیارہ حادثہ ہے۔ 28 جنوری کو مہاراشٹرا کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کو لے جانے والا ایک چارٹرڈ طیارہ پونے ضلع میں بارامتی کے قریب لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہو گیاتھا جس میں اجیت سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ رانچی کے دیوکمل ہسپتال کے سی ای او اننت سنہا نے کہا کہ خاندان نے مریض کو بہتر علاج کیلئے دہلی لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
 
اس دوران ایئر ایمبولینس کے حادثے میں ہلاک ہونے والے ایک شخص کے بڑے بھائی وجئے ساہو نے بتایاکہ اس کے بھائی کو علاج کیلئے دہلی لے جایا جارہاتھا جو جل گیاتھا۔ انہوں نےکہاکہ دہلی جانے کے دوران یہ حادثہ پیش آیا ۔ وجئے ساو نے کہاکہ ان کے بھائی کی حالت بہت زیادہ خراب ہوگئی تھی جس کی وجہ سے انہیں علاج کیلئے دہلی لے جایا جارہاتھا۔