Tuesday, February 24, 2026 | 06 رمضان 1447
  • News
  • »
  • کھیل/تفریح
  • »
  • زمبابوے میچ سے پہلے ہی باہر نہ ہو جائے بھارت؟ سب کی نظریں ویسٹ انڈیز بمقابلہ جنوبی افریقہ میچ پر

زمبابوے میچ سے پہلے ہی باہر نہ ہو جائے بھارت؟ سب کی نظریں ویسٹ انڈیز بمقابلہ جنوبی افریقہ میچ پر

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Feb 24, 2026 IST

زمبابوے میچ سے پہلے ہی باہر نہ ہو جائے بھارت؟ سب کی نظریں ویسٹ انڈیز بمقابلہ جنوبی افریقہ میچ پر
ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے سپر-8 کے گروپ-1 کو گروپ آف ڈیتھ کہا جا رہا ہے۔ جہاں لیگ مرحلے کی چار ٹاپ ٹیمیں کھیل رہی ہیں۔ ٹائٹل کی مضبوط دعویدار ٹیم انڈیا کے لیے سیمی فائنل کا راستہ اب کافی مشکل ہو گیا ہے۔ اس بات کا امکان ہے کہ ہندوستان اپنے اگلے میچ سے قبل سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو سکتا ہے۔ ہم بات کر رہے ہیں ویسٹ انڈیز بمقابلہ جنوبی افریقہ میچ کی، جس کے نتیجے کو قریب سے دیکھا جا رہا ہے۔ 
 
ویسٹ انڈیز بمقابلہ جنوبی افریقہ میچ سے کیسے بدلے گا حساب؟
 
جنوبی افریقہ نے پہلے میچ میں بھارت کو 76 رنز سے شکست دی، جس کے بعد بھارت کا نیٹ رن ریٹ -3.800 ہو گیا ہے، جبکہ جنوبی افریقہ کا نیٹ رن ریٹ +3.800 ہے۔ ویسٹ انڈیز نے سپر-8 کے اپنے پہلے میچ میں زمبابوے کو 107 رنز سے ہرایا، جس سے ان کا نیٹ رن ریٹ +5.350 ہو گیا۔ اب سوریا کمار یادو اینڈ ٹیم کو اپنے اگلے دونوں میچ جیتنا لازمی ہیں۔ پہلا میچ 26 فروری کو زمبابوے کے خلاف ہے، لیکن اس سے پہلے ہونے والا ویسٹ انڈیز بمقابلہ جنوبی افریقہ مقابلہ صورتحال کو مزید واضح کر دے گا۔
 
اگر ویسٹ انڈیز جنوبی افریقہ کو ہرا دیتا ہے تو بھارت کے سپر-8 سے باہر ہونے کا خطرہ بڑھ جائے گا۔ ایسی صورت میں اگر ویسٹ انڈیز بھارت سے اپنا تیسرا میچ ہار بھی جائے اور بھارت دونوں میچ جیت لے تو دونوں کے 4-4 پوائنٹس ہوں گے، مگر نیٹ رن ریٹ میں ویسٹ انڈیز کو واضح برتری حاصل رہے گی۔ جنوبی افریقہ کا تیسرا میچ یکم مارچ کو زمبابوے کے خلاف ہے۔ اگر وہ یہ میچ جیت لیتا ہے تو اس کے بھی 4 پوائنٹس ہو جائیں گے اور اس کا نیٹ رن ریٹ بھی بہتر ہے۔
 
کب ہے WI vs SA میچ؟
 
ویسٹ انڈیز بمقابلہ جنوبی افریقہ میچ جمعرات 26 فروری کو ہے۔ یہ میچ دوپہر 3 بجے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا، وہی گراؤنڈ جہاں جنوبی افریقہ نے ہندوستان کو شکست دی تھی۔ ہندوستان چاہے گا کہ جنوبی افریقہ ویسٹ انڈیز کو بھی شکست دے۔ حالانکہ اگر ویسٹ انڈیز جیت جاتا ہے تو بھی ٹیم انڈیا سیمی فائنل کی دوڑ سے باضابطہ طور پر باہر نہیں ہو ہوگا، لیکن اس کے آگے بڑھنے کے امکانات تقریباً ناممکن ہو جائیں گے۔