Wednesday, February 25, 2026 | 07 رمضان 1447
  • News
  • »
  • قومی
  • »
  • مرکزی کابینہ نے کیرالہ کا نام بدل کر ‘کیرالم’ کرنے کی منظوری دے دی

مرکزی کابینہ نے کیرالہ کا نام بدل کر ‘کیرالم’ کرنے کی منظوری دے دی

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Feb 24, 2026 IST

مرکزی کابینہ نے کیرالہ کا نام بدل کر ‘کیرالم’ کرنے کی منظوری دے دی
مرکزی کابینہ نے کیرالہ کا نام رسمی طور پر ‘کیرالم کرنے کی منظوری دی۔ مرکزی وزیر اشونی وشنو نے بتایا کہ جب سے زبان کی بنیاد پر ریاست کا قیام ہوا، اس وقت سے یہ مطالبہ تھا کہ کیرالہ کا نام کیرالم ہونا چاہیے۔ اس مطالبے کو کابینہ نے منظور کر لیا ہے۔ یہ قدم اس سال ریاست میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے پہلے اٹھایا گیا ہے۔
 
یہ کابینہ کی پہلی میٹنگ تھی جو نئے وزیراعظم آفس کے عمارت ‘سوا تیرتھ’ میں منعقد ہوئی۔ کیرالہ اسمبلی نے 24 جون 2024 کو اتفاق رائے سے ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں مرکز سے ریاست کا نام سرکاری طور پر کیرالہ سے کیرالم کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔
 
بعد میں کیرالہ اسمبلی نے یہ قرارداد دوبارہ منظور کی کیونکہ مرکزی وزارت داخلہ نے پہلی قرارداد کا جائزہ لیتے ہوئے کچھ تکنیکی تبدیلیوں کی تجویز دی تھی۔ کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنرائی وجین چاہتے تھے کہ مرکز حکومت آئین کی آٹھویں شیڈول میں شامل تمام زبانوں میں ریاست کا نام کیرالہ سے بدل کر کیرالم کر دے۔
 
اسی سلسلے میں اسمبلی نے اگست 2023 میں بھی ایک متفقہ قرارداد منظور کی تھی اور اسے مرکز کو بھیجا تھا، تاہم وزارت داخلہ نے اس میں کچھ تکنیکی اصلاحات کی تجویز دی تھی۔