نرملا سیتا رمن کے الزامات پر کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے راجیہ سبھا میں جواب دیتے ہوۓاپنی تقریر کا آغاز آئین کے دیباچے سے کیا جسے ابتدائی طور پر منظور کیا گیا تھا۔ملکارجن کھرگے نے الزام لگایا ، "جو لوگ عدم مساوات پر یقین رکھتے تھے وہ سوشلزم کی بات کرتے ہیں۔ آئین سے نفرت کرنے والے آج ہمیں سبق سکھا رہے ہیں۔
جس دن آئین بنایا گیا اور نافذ کیا گیا، رام لیلا میدان میں بابا صاحب امبیڈکر اور جواہر لال نہرو کے پتلے جلائے گئے اور اب نہرو جی ،اندرا جی اورپورے گاندھی خاندان کو گالی دی گئی، شرم آنی چاہیے۔ملکارجن کھرگے اپنے ساتھ مانوسمرتی کی کتاب بھی لائے تھے جس کا ذکر انہوں نے اپنی تقریر میں کیا۔
پارلیمنٹ کے رواں سرمائی اجلاس میں راجیہ سبھا میں آئین پر بحث کے دوران نرملا سیتا رمن نے کانگریس پر کئی الزامات لگائے ۔نرملا سیتا رمن نے کانگریس کی پرانی حکومت پر اپنی حکمرانی کو برقرار رکھنے کے لیے آئین میں ترمیم کرنے کا الزام لگایا ۔
کانگریس لیڈر سندیپ ڈکشٹ نے بھی ان الزامات کا جواب دیا ہے۔سندیپ ڈکشٹ نے کہا ، مجھے لگتا ہے کہ انہیں آئین یا اس کی ترامیم کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے۔ کبھی کبھی یہ کہنا اچھا نہیں لگتا کہ وزیر خزانہ کو اس بات کا کوئی اندازہ نہیں ہے کہ وہ کیا کہہ رہی ہیں، لیکن یہ سچ ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ ’’دراصل بی جے پی خود پورے آئین کو بدلنا چاہتی ہے۔
آپ کو بتا تے چلیں کہ آج نرملا سیتا رمن نے راجیہ سبھا میں یہ الزام لگایا کہ اندرا حکومت نے ایمرجنسی کے دوران اپوزیشن ممبران پارلیمنٹ کو جیل میں ڈال کر آئین میں بڑی ترامیم کیں اور پارلیمنٹ میں اس کی مخالفت کرنے والا کوئی نہیں تھا۔