• News
  • »
  • فلمیں/ طرززندگی
  • »
  • آج سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی، نہ ہندونہ مسلم رواتی رسم تو پھر کیا؟

آج سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی، نہ ہندونہ مسلم رواتی رسم تو پھر کیا؟

Reported By: Munsif Bureau | Edited By: Munsif Bureau | Last Updated: Jun 23, 2024 IST

image
ممبئی: 23 جون (منصف ٹی وی) اداکارہ سوناکشی سنہا آج بروز اتوار ظہیراقبال کے ساتھ شادی کر رہی ہیں، ایسے میں  یہ افواہیں بھی تیز ہو گئی ہے کہ سوناکشی سنہا اسلام قبول کرنے والی ہیں لیکن ان باتوں کا انکشاف کرتے ہوۓ ظہیر اقبال کے والد نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی ہندو مذہب یا اسلام کے مطابق نہیں ہوگی بلکہ یہ ایک سول میرج ہوگی۔
1954 کے اسپیشل میرج ایکٹ کے تحت رجسٹر ہونے والی شادی، مذہبی حدود سے بالاتر ہوکر محبت اور باہمی احترام پر مبنی اتحاد کے لیے ان کی وابستگی کی عکاسی کرتی ہے۔ ظہیر اقبال کے والد نے مزید کہا کہ سوناکشی سنہا اپنا مذہب تبدیل نہیں کررہی ہیں، یہ دو دلوں کا اتحاد ہے، سوناکشی اور ظہیر نے مذہب کے نام پر محبت نہیں کی ہے، لہٰذا شادی کے بعد بھی دونوں اپنے اپنے مذہب کے ساتھ ہی زندگی گزاریں گے۔