آندھراپردیش میں 53 نئے جونیئر کالج قائم ہونے جا رہے ہیں۔ حکومت نے ریاست بھر کے 37 منڈلوں اور دو شہری علاقوں میں پرائیویٹ جونیئر کالجس کے قیام کو ہری جھنڈی دے دی ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ اسکول ایجوکیشن کے سکریٹری نے ایک حکم نامہ جاری کردیاہے۔
انٹر بورڈ سکریٹری کے شکلا نے حکومت کو تجاویز بھیجی ہیں کہ 37 منڈلوں میں 47 کالجس اور دو شہری علاقوں میں چھ کالجس کے قیام کیلئے سازگار حالات ہیں۔
اس تجویز کو محکمہ اسکول ایجوکیشن نے منظور کرلیا ہے۔ اور اس سلسلے میں احکامات بھی جاری کردیے گئے ہیں۔