• News
  • »
  • فلمیں/ طرززندگی
  • »
  • بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کو لارنس بشنوئی گینگ کے نام سےایک اور دھمکی آمیز پیغام موصول

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کو لارنس بشنوئی گینگ کے نام سےایک اور دھمکی آمیز پیغام موصول

Reported By: Munsif Bureau | Edited By: Munsif Bureau | Last Updated: Oct 18, 2024 IST

image
بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو مبینہ طور پر لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے  ایک اور  نئی  دھمکی دی گئی ہے ۔اور  دشمنی ختم کرنے کے لیے 5 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
 ذرائع کے مطابق واٹس ایپ پیغام میں متنبہ کیا گیا کہ اگر رقم ادا نہ کی گئی تو سلمان خان کا حشر مہاراشٹر کے سابق وزیر بابا صدیقی  سے بد تر ہوگا ۔
ایک خبر رساں ایجنسی نے ممبئی پولیس کے حوالے سے بتایا کہ ممبئی ٹریفک پولیس کے واٹس ایپ نمبر پر دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا ہے ۔ جس میں بالی ووڈ اداکار سلمان خان سے 5 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں۔
اداکار کو نئی دھمکیاں ملنے کے بعد سلمان خان کی رہائش گاہ کے باہر سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔اور پولیس   اس دھمکی  کی تحقیقات کررہی ہے ۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ممبئی پولیس نے سکھا نامی ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا تھا۔ جو لارنس بشنوئی گینگ کا شارپ شوٹر ہے اور سلمان خان کے پناویل فارم ہاؤس کی 2022 میں ریکی کرنے میں ملوث تھا۔سکھا کو ہریانہ کے پانی پت سے گرفتار کیا گیا اور نوی ممبئی لایا گیا، جہاں اس سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔