• News
  • »
  • عالمی منظر
  • »
  • بنگلہ دیش نے شیخ حسینہ کی حوالگی کی درخواست کی ، حکومت ہند کی تصدیق ، اب تک نہیں ہوا کوئی فیصلہ

بنگلہ دیش نے شیخ حسینہ کی حوالگی کی درخواست کی ، حکومت ہند کی تصدیق ، اب تک نہیں ہوا کوئی فیصلہ

Reported By: | Edited By: Mirza Ghani Baig | Last Updated: Dec 23, 2024 IST

image
 
ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی محمد یونس حکومت ملک کی معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ کو کسی بھی قیمت پر بخشنے کے موڈ میں نہیں ہے۔ یونس حکومت نے اب ایک سفارتی نوٹ بھیجا ہے جس میں حسینہ کو ڈھاکہ واپس بھیجنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق   حکومت ہند  سے وابستہ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ انہیں زبانی نوٹ موصول ہوا ہے۔   بتایاجارہاہے کہ  حکومت  شیخ حسینہ  کو واپس بھیجنے کے موڑ میں نہیں ہے۔وزارت خارجہ کےحکام نے کہا، 'ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ ہمیں آج بنگلہ دیشی ہائی کمیشن سے حوالگی کی درخواست کے بارے میں ایک زبانی نوٹ موصول ہوا ہے۔ اس وقت، ہمارے پاس اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں ہے۔ ایک غیر زبانی پیغام، ایک سفارتی پیغام ہے جس پر کسی کے دستخط یا نام نہیں ہوتا ہے۔
 
یاد رہے کہ بنگلہ دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمان کی بیٹی حسینہ کو 5 اگست کو اپنا ملک چھوڑ کر ہندوستان  میں پناہ لینی پڑی تھی۔ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت تب سے انہیں واپس بھیجنے کا مطالبہ کر رہی ہے۔ عبوری حکومت کے خارجہ امور کے مشیر توحید حسین نے پیر کی سہ پہر ڈھاکہ میں کہا، "ہم نے بھارت کو مطلع کیا ہے اور عدالتی مقاصد کے لیے شیخ حسینہ کی واپسی کی درخواست کی ہے۔" یہ ایک نوٹ وربل (ڈپلومیٹک نوٹ) کے ذریعے بتایا گیا ہے۔
 
وہیں ، ملک کے مشیر برائے امور داخلہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد جہانگیر عالم چودھری نے کہا کہ ان کی وزارت نے معزول وزیراعظم کی بھارت سے واپسی کے لیے حسین کے دفتر کو خط لکھا ہے۔ ملک کے معروف بنگالی روزنامہ پرتھم آلو نے چودھری کے حوالے سے کہا، 'ہم نے ان کی حوالگی سے متعلق وزارت خارجہ کو خط بھیجا ہے۔
 
شیخ حسینہ کے  اقتدار کے خاتمے کے بعد بنگلہ دیش میں اقلیتوں بالخصوص ہندو برادری اور ان کے مذہبی مقامات کو نشانہ بنایا جانے لگا۔ محمد یونس کی قیادت میں قائم ہونے والی عبوری حکومت پر اقلیتوں کو تحفظ فراہم نہ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ ہندوستان نے مسلسل بنگلہ دیش حکومت کے ساتھ ہندوؤں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف دھمکیوں اور ٹارگٹ حملوں کا معاملہ سختی سے اٹھایا ہے۔
 
حال ہی میں، بنگلہ دیش کے اپنے دورے کے دوران، خارجہ سکریٹری وکرم مصری نے بنگلہ دیش میں انتہا پسندانہ بیان بازی اور اقلیتوں کے خلاف تشدد کے واقعات کے حوالے سے پڑوسی ملک کے ساتھ نئی دہلی کے خدشات کا اظہار کیا۔ شیخ حسینہ اور ان کی جماعت عوامی لیگ اقلیتوں پر ہونے والے مظالم کی شدید مذمت کرتی رہی ہے۔