• News
  • »
  • جموں وکشمیر
  • »
  • جموں وکشمیر کے کولگام میں انکاؤنٹر، 5ملیٹنٹ جاں بحق ، دو فوجی جوان زخمی

جموں وکشمیر کے کولگام میں انکاؤنٹر، 5ملیٹنٹ جاں بحق ، دو فوجی جوان زخمی

Reported By: | Edited By: Mirza Ghani Baig | Last Updated: Dec 19, 2024 IST

image
جموں وکشمیر کے  ضلع کولگام میں سکیورٹی فورسیز اور جنگجؤں کے درمیان  ہوئے ایک انکاؤنٹر میں پانچ ملنٹس ہلاک ہوگئے ہیں۔ وہیں اس انکاؤنٹر کے دوران دو فوجی جوان بھی زخمی ہوگئے ہیں  اور انہیں علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔ فوجی ذرائع  بتایا کہ باہی باغ کے کدر علاقے میں آج صبح کے اولین ساعتوں میں سیکو رٹی فورسیز کی جانب سے تلاشی مہم شروع کی گئی تھی۔ فوجی ذرائع نے بتایا کہ ایک خفیہ  اطلاع کے مطابق اس علاقے میں پانچ ملی ٹینٹ پنا ہ لیے ہوئے ہیں۔سیکورٹی فورسیز کی جانب سے تلاشی مہم کے دوران  ملٹینٹوں سے فائرنگ کردی جس کے بعد انکاؤنٹر شروع ہوگیا۔
 
خبررساں انجنسی اے این آئی نے اس انکاؤنٹر  سے متعلق ایک ویڈیو سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ Xپر پوسٹ کیاہے۔
 
مہلوک ملٹنٹوں کی شناخت نہیں کی گئی ہے۔ وہیں ایک دوسرے ویڈیو میں یہ بتایاگیا ہے کہ کس طرح ہندوستانی فوج نے انکاؤنٹر کے بعد مقامی لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیاہے۔ 
 
یادر ہے کہ 13ڈسمبر کو جموں وکشمیر پولیس نےکولگام کے چینی کام کے رہنے والے مشتاق احمد بھٹ کی جائیداد قرق کی تھی۔مشتاق احمد بھٹ  پر6جولائی کو انکاؤنٹر میں جاں بق بحق ہونے والے ملٹنٹس کی مدد کرنے کا الزام ہے۔  پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق جموں وکشمیر پولیس نے تحقیقات کے دوران پیشرفت کے بعد یہ کارروائی کی تھی ۔