بروز اتوار23جون کو سوناکشی سنہا ظہیر اقبال کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہے، اس جوڑے نے چھوٹی سی تقریب میں سول میرج کے کاغذات پر دستخط کرکے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا۔
اداکارہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال برسوں تک اپنے رشتے کو لپیٹے رکھنے کے بعد آج شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ جوڑے نے سوناکشی کی رہائش گاہ پر ایک سول تقریب میں شادی کی، جس میں صرف ان کے خاندان اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔
جوڑے نے شام کے وقت ممبئی کے مشہور پسندیدہ ریسٹورینٹ باسٹیان میں بالی ووڈ کے لوگوں کے ساتھ ایک پارٹی کی میزبانی کی۔ سوناکشی اپنے شوہر ظہیر اقبال کے ساتھ چلتے ہوئے سرخ رنگ کی ساڑی میں ملبوس اور سندور پہنے نظر آئیں۔ اتوار کو ہونے والی تقریبات سے پہلے، جوڑے نے 20 جون کو دوستوں اور خاندان کے لیے ایک انڈور پارٹی، اور 21 جون کو مہندی کی تقریب کا اہتمام کیا ۔ پارٹی میں سوناکشی کے والدین، شتروگھن سنہا اور پونم سنہا نے بھی شرکت کی
سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی کی تقریب میں اداکارہ ہما قریشی اور اُن کے بھائی کے علاوہ کسی بھی بالی ووڈ اسٹار کو مدعو نہیں کیا گیا تھا کیونکہ اس تقریب میں چند خاص اور قریبی لوگوں نے ہی شرکت کی تھی۔
لیکن، شادی کی تقریب کے بعد سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے ممبئی میں ہی اپنے ولیمے کی تقریب کا انعقاد کیا تھا، اداکارہ نے اپنے ولیمے پر لال رنگ کی بنارسی کی ساڑی زیب تن کی جبکہ اُن کے شوہر نے سفید رنگ کے لباس کا انتخاب کیا
،سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی ولیمے کی تقریب میں اداکارہ کے والد شتروگھن سنہا او دبنگ اسٹار سلمان خان سمیت نامور بالی ووڈ اسٹارز نے شرکت کی
اور ساتھ ہی کئ لیجنڈری اداکارہ ریکھا، کاجول، ہما قریشی، روینہ ٹنڈن، تبو، ادیتی راؤ حیدری، ودیا بالن اور اُن کے شوہر، یو یو ہنی سنگھ، ارباز خان، سائرہ بانو، انیل کپور، چنکی پانڈے، علی فضل، ریچا چڈھا اور فردین خان سمیت دیگر ستاروں نے شرکت کرکے ولیمے کی تقریب کو چار چاند لگائے