مغربی بنگال کے مرشد آباد میں اتوار کی رات ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔
گزشتہ شب خیر تلاکے رہائشی مامون ملا کے گھر پر بم بنانے کا کام جاری تھا۔ اس دوران اچانک دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں مامون، ساکر السرکار اور مستکین شیخ شامل ہیں۔ یہ لوگ رات کے اندھیرے میں گھر کے اندر بم بنا رہے تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ مامون کے گھر کی چھت اڑ گئی اور پورا گھر منہدم ہو گیا۔
حادثے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر تعینات کر دی گئی ہے۔ دھماکے سے علاقے میں خوف وہراس ہے۔ دھماکہ کیسے ہوا اس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔بتایا جا رہا ہے کہ مامون کے گھر پر اکثر رات کو بم بنانے کا کام کیا جاتا تھا۔