• News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • مہاراشٹر کے پربھنی میں آئین کی توہین پر تشدد ، آتشزدگی کے بعد آنسو گیس کے گولے داغے گئے

مہاراشٹر کے پربھنی میں آئین کی توہین پر تشدد ، آتشزدگی کے بعد آنسو گیس کے گولے داغے گئے

Reported By: Munsif Bureau | Edited By: Munsif Bureau | Last Updated: Dec 11, 2024 IST

image
مہاراشٹر کے پربھنی میں ایک نامعلوم شخص نے آئین کی توہین کی جس کے بعد تشدد پھوٹ پڑا۔ اس دوران کئی علاقوں میں آتش زنی کے واقعات پیش آۓ ہیں۔ 
مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ آئین کی توہین کرنے والوں کو سزائے موت دی جائے۔ صورتحال پر قابو پانے کے لیے آنسو گیس کے گولے بھی فائر کیے گئے۔
دریں اثنا، ونچیت بہوجن اگھاڑی کے سربراہ پرکاش امبیڈکر نے بھی اس معاملے میں اپنا ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پربھنی میں ذات پرست مراٹھا شرپسندوں کی جانب سے بابا صاحب کی مورتی پر ہندوستانی آئین کی توہین کرنا انتہائی شرمناک ہے۔ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ بابا صاحب کے مجسمے یا دلت شناخت کی علامت پر اس طرح کی توڑ پھوڑ کی گئی ہو۔
انہوں نے کہا، "وی بی اے پربھنی ضلع کے کارکن سب سے پہلے موقع پر پہنچے اور ان کے احتجاج کی وجہ سے پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے ایک شرپسند کو گرفتار کر لیا ہے۔ میں سب سے درخواست کرتا ہوں کہ امن و امان برقرار رکھیں۔ اگر اگلے 24 گھنٹے کے اندر تمام شرپسندوں کو گرفتار نہیں کیا گیا تو نتائج بھگتنے ہوں گے۔