• News
  • »
  • تعلیم و روزگار
  • »
  • یووا سنگم پروگرام کے تحت تلنگانہ کے طلباء 22دسمبر سےہماچل پردیش کا کریں گےدورہ

یووا سنگم پروگرام کے تحت تلنگانہ کے طلباء 22دسمبر سےہماچل پردیش کا کریں گےدورہ

Reported By: Munsif Bureau | Edited By: Munsif Bureau | Last Updated: Dec 04, 2024 IST

image
یواسنگم پروگرام کے پانچویں مرحلے میں تلنگانہ کے طلبہ این آئی ٹی، ہمیر پور، ہماچل پردیش کا دورہ کریں گے۔ پروفیسر محمد فریاد، ریاست تلنگانہ میں یوا سنگم پروگرام کے نوڈل آفیسر ہیں ان کی فراہم کردہ اطلاع کے بموجب ایک بھارت شریشٹھ بھارت یووا سنگم پروگرام کے تحت ریاست تلنگانہ کے پچاس منتخبہ طلبہ 22 تا 29 دسمبر تک ہماچل پردیش کا دورہ کریں گے۔
مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ریاست تلنگانہ میں یووا سنگم پروگرام کی نوڈل یونیورسٹی کے طور پر نامزد کی گئی ہے اس پروگرام کے تحت وزارت تعلیم نے اردو یونیورسٹی تلنگانہ کو NIT، ہمیر پور، ہماچل پردیش کے ساتھ ایک گروپ میں رکھا ہے۔
وزارت تعلیم کے مطابق اس پروگرام کا مقصد مختلف ریاستوں کے درمیان نوجوانوں کی سطح پر آپسی سیاحت، روایات، سماجی ترقی اور ایک دوسرے کے درمیان باہمی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔