• News
  • »
  • فلمیں/ طرززندگی
  • »
  • اللو ارجن کی فلم پشپا 2 دی رول کے ریلیز کی تاریخ میں ہوئی تبدیلی

اللو ارجن کی فلم پشپا 2 دی رول کے ریلیز کی تاریخ میں ہوئی تبدیلی

Reported By: Munsif Bureau | Edited By: Munsif Bureau | Last Updated: Oct 24, 2024 IST

image
اللو ارجن کی فلم 'پشپا 2 دی  رول' کی نئی ریلیز کی تاریخ سامنے آ گئی ہے۔ یہ فلم پہلے 6 دسمبر کو ریلیز ہونے والی تھی لیکن اللو ارجن نے خود انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کرکے ریلیز کی نئی تاریخ کا انکشاف کیا ہے۔
اللو ارجن نے  پشپا 2 کا پوسٹر شیئر کرکے نئی تاریخ کا انکشاف کیا ہے۔ اس پوسٹر میں اللو ارجن منہ میں سگار اور ہاتھ میں پستول لیے کھڑے نظر آ رہے ہیں۔
پوسٹ کے کیپشن میں اداکار نے ہیش ٹیگ کے استعمال کے ساتھ لکھا ہے، ’’پشپا 2 دی رول 5 دسمبر کو آرہا ہے۔
 اس سے پہلے یہ فلم  6 دسمبر 2024 کو ریلیز ہونا تھا۔ تاہم اب اس میں تبدیلیاں کی گئی ہیں اور اسے ریلیز کی مقررہ تاریخ سے 1 دن پہلے یعنی 5 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔
پشپا 2 دی رول کی کہانی وہیں سے شروع ہوگی جہاں پچھلی فلم کی کہانی ختم ہوئی تھی۔ فلم کا ٹریلر سامنے آنے کے بعد سے ہی شائقین میں اس کا جنون ہے۔ یہ فلم ایک عام آدمی کے برانڈ بننے کی کہانی بیان کرتی ہے۔ 
فلم میں اللو ارجن-رشمیکا مندنا مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ فلم میں فہد فاصل بھی اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ پریمانی، سریتیج اور انوسویا بھردواج بھی فلم کا حصہ ہیں۔