• News
  • »
  • فلمیں/ طرززندگی
  • »
  • کنگنا رناوت کی فلم ایمرجنسی کو سنسر بورڈ سے ملی ہری جھنڈی

کنگنا رناوت کی فلم ایمرجنسی کو سنسر بورڈ سے ملی ہری جھنڈی

Reported By: Munsif Bureau | Edited By: Munsif Bureau | Last Updated: Oct 17, 2024 IST

image
کنگنا رناوت کی فلم ایمرجنسی کو سنسر بورڈ سے گرین سگنل مل چکا ہے۔ فلم کی ریلیز کی تاریخ کا فیصلہ جلد ہی کیا جائے گا۔ 
یہ فلم 6 ستمبر کو ریلیز ہونی تھی لیکن سکھ برادری کے اعتراض کی وجہ سے اسے ملتوی کر دیا گیا تھا۔
کنگنا رناوت نے ایکس پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیں یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ ہمیں سنسر بورڈ سے اپنی فلم 'ایمرجنسی' کا سرٹیفکیٹ مل گیا ہے۔ ہم جلد ہی فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔ آپ کے صبر اور تعاون کے لیے آپ کا شکریہ
بتا دیں کہ فلم کا ٹریلر جاری کرنے کے بعد بتایا گیا کہ فلم 6 ستمبر کو ریلیز ہوگی۔ لیکن سکھ برادری نے فلم پر اعتراض کیا جس کے بعد فلم کی ریلیز ملتوی کر دی گئی۔ یہ معاملہ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ تک پہنچا۔ اس کے بعد فلم کی ریلیز پر پابندی لگا دی گئی۔
دوسری جانب فلم سازوں نے بامبے ہائی کورٹ سے بھی رجوع کیا۔ سی بی ایف سی نے ایک ریوائزنگ کمیٹی بنا کر فلم میں کچھ تبدیلیاں کرنے کی تجاویز بھی دی تھیں۔ 
آپ کو بتاتے چلیں کہ کنگنا کے علاوہ اس فلم میں شریاس تلپڑے اور انوپم کھیر جیسے اداکار بھی ہیں۔ فلم میں کنگنا سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے کردار میں ہیں۔ کنگنا رناوت اس فلم کی ڈائریکٹر اور پروڈیوسر بھی ہیں۔