• News
  • »
  • کاروبار
  • »
  • ای پی ایف او کے سبسکرائبرز کے لیے بڑی سہولت: خود تصدیق کی سہولت اور 'ای پی ایف او ' 3.0 کاآغاز

ای پی ایف او کے سبسکرائبرز کے لیے بڑی سہولت: خود تصدیق کی سہولت اور 'ای پی ایف او ' 3.0 کاآغاز

Reported By: | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Jan 14, 2025 IST

image
نئی دہلی:ایمپلائی پراویڈنٹ فنڈآرگنائزیشن (EPFO) کے 8 کروڑ سے زائد ایکٹیو سبسکرائبرزکے لیے ایک خوشخبری ہے۔ جون 2025 سے EPFO اپنے صارفین کے لیے خود تصدیق کی سہولت متعارف کرانے جا رہا ہے، جس کے تحت ملازمین کواپنے KYC (Know Your Customer)  کی تصدیق کے لیے اپنے کمپنیوں یا اداروں سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
 
یہ تبدیلی EPFO کے نئے IT انفراسٹرکچر اور سہولتوں کی بہتری کے تحت کی جا رہی ہے، جس سے سبسکرائبرز کے لیے اپنے KYC تفصیلات کی تصدیق کا عمل آسان اور تیز تر ہو جائے گا۔ اب تک، ملازمین کے لیے KYC عمل مکمل کرنے کے لیے کمپنی یا اداروں کی منظوری ضروری تھی، لیکن  ملازمین کے لئے خود تصدیق کے ذریعے یہ عمل خودکار اور آسان ہو جائے گا۔
 

کب سے شروع ہوگا خود تصدیق کاعمل؟

KYC ایک وقتی عمل ہے جس کے تحت سبسکرائبرز اپنی معلومات کو یونیورسل اکاؤنٹ نمبر (UAN) کے ساتھ لنک کرتے ہیں اور اپنی تفصیلات کی تصدیق کراتے ہیں۔ اس عمل کو مکمل کرنے کے لیے سبسکرائبرز کو اب کمپنی اوراداروں سے منظوری لینے کی ضرورت نہیں ہوگی، جس سے وقت کی بچت ہو گی اور کئی معاملات میں کاغذی کارروائی کم ہو گی۔ خاص طور پر ان سبسکرائبرز کے لیے یہ سہولت اہم ہوگی جن کی کمپنی بند ہو چکی ہے، جس کی وجہ سے KYC کا عمل مشکل ہوجاتا تھا۔
 
 

EPFO 3.0 کا آغاز

EPFO خود کو مزید موثر بنانے کے لیے اپنے IT انفراسٹرکچر کو بہتر کر رہا ہے۔ EPFO 3.0 کے تحت یہ سہولت متعارف کرائی جائے گی، جو مارچ 2025 کے آخر تک شروع ہونے کا امکان ہے۔ اس اپ گریڈ کے ذریعے EPFO اپنے ممبروں کو مزید سہولتیں فراہم کرے گا اور اپنی خدمات کو مزید بہتر بنائے گا۔ EPFO 3.0 کے آغاز کے ساتھ، اراکین کی تعداد 10 کروڑ تک پہنچنے کی توقع ہے۔
 

پراویڈنٹ فنڈ کونکالنے کی سہولت فراہم کرنے پرغور

نیا EPFO 3.0 سبسکرائبرز کے لیے ایک اور اہم سہولت فراہم کرے گا۔ وزارت لیبر اور روزگار اس بات پر غور کر رہی ہے کہ سبسکرائبرز کو ایک حد تک اپنے EPF اکاؤنٹ سے رقم نکالنے کی سہولت فراہم کی جائے، جس کے لیے درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔وزیر لیبرمنسکھ منڈاویہ نے کہا کہ EPFO ایک ایسا پلیٹ فارم تیارکررہاہے جس میں سبسکرائبرزبغیر کسی مشکلات کے اپنی محنت سے کمائی گئی رقم نکال سکیں گے۔
یہ تبدیلیاں EPFO سبسکرائبرز کے لیے ایک بڑی سہولت فراہم کریں گی، جس سے نہ صرف کاغذی کارروائی میں کمی آئے گی بلکہ انہیں اپنی محنت کی کمائی نکالنے میں بھی آسانی ہوگی۔ EPFO 3.0 کے تحت شروع ہونے والی ان سہولتوں سے صارفین کے تجربات میں واضح بہتری آئے گی۔