کانگریس نے دہلی اسمبلی انتخابات 2025 کے لیے پانچ اسمبلی سیٹوں کے لیے امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے ۔ مگر کانگریس نے ابھی تک دہلی کے روہتاس نگر اور تیمار پور سیٹوں کے لیے اپنے امیدواروں کے نام کا اعلان نہیں کیا ہے۔ اس سے قبل منگل کو کانگریس نے اپنی چوتھی فہرست جاری کی تھی، جس میں کل 16 امیدواروں کے نام تھے۔
امید وارں کی فہرست:
پانچویں فہرست میں کانگریس نے بوانا (ایس سی) سے سریندر کمار، روہنی سے سومیش گپتا، کرول باغ (ایس سی) سے راہول دھانک، تغلق آباد سے ویریندر بیدھوری اور بدر پور سیٹ سے ارجن بھڈانا کو امیدوار بنایاہے۔
8 فروری کو انتخابات کے نتائج کا ہوگااعلان:
قابل ذکر ہے کہ دہلی میں 5 فروری کو ایک ہی مرحلے میں ووٹنگ ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 8 فروری کو ہوگی۔ عام آدمی پارٹی نے دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے تمام 70 امیدواروں کی فہرست پہلے ہی جاری کر دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کانگریس نے اب تک کل 68 امیدواروں کے نام کا اعلان کیا ہے۔
بی جے پی نے 40 اسٹار پرچارکوں کی فہرست کی جاری :
دہلی اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بی جے پی نے 40 اسٹار پرچارکوں کی فہرست جاری کی ہے۔ بی جے پی کی طرف سے جاری کردہ اسٹار مہم چلانے والوں کی فہرست میں وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر داخلہ امت شاہ کے نام شامل ہیں۔اسکے علاوہ دہلی اسمبلی انتخابات کی انتخابی مہم میں بی جے پی کے زیر اقتدار ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کو بھی میدان میں اتارا جائے گا۔ جس میں اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی، مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس، مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی موہن یادو، راجستھان کے وزیر اعلی بھجن لال شرما، ہریانہ کے وزیر اعلی نایاب سنگھ سینی اور آسام کے وزیر اعلی ہیمنت بسوا شامل ہیں۔ساتھ ہی مختلف ریاستوں کے وزراءکے نام بھی شامل ہیں۔