انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی نے ملک چھوڑ وہ دبئی شفٹ ہو گئے ہیں۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی جیمز ونس نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان کے رہائش گاہ پر حملہ آوروں نے متعدد بار حملے کر چکے ہیں۔ انہوں مزید کہا کے جب پہلی بار حملہ ہوا تھا تب وہ کچھ دنوں کے لئے گھر چھوڑ کر چلے گئے تھےلیکن دوبارہ واپس آنے کے بعد پھر حملہ ہوا۔ اسی وجہ سےمیں نےانگلینڈ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ جیمز ونس ابوظہبی ٹی 10 لیگ میں دہلی بلز کے لیے کھیل چکے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق جیمز ونس دبئی شفٹ ہو گئے ہیں۔ ونس پہلےانگلینڈ کے شہرہیمپشائر(Hampshire) میں اپنے خاندان کے ساتھ رہتے تھے۔ لیکن یہاں ان کے خاندان پر کئی بار حملہ کی وجہ سے جیمز ونس نے انگلینڈ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔
ونس نے گزشتہ سال جولائی کے مہینے میں ایک ویڈیو شیئر کی تھی۔جس میں جیمز ونس بتایا تھا کہ ان کے گھر پر حملہ ہوا ہے۔ اس حملے کے دوران ،ان کے گھر اور دیگر سامان کو شدید نقصان بھی ہوا تھا ۔جیمز ونسHampshireکے لیے کاؤنٹی کرکٹ کھیلتے ہیں۔ ان کی ٹیم نے بھی اس بارے میں تفصیلی معلومات شیئر کیں۔ ٹیم نے کہا، سال 2024 ونس کے لیے بہت مشکل تھا۔ انہیں ذاتی سطح پر بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ ونس کے خاندان پر کئی بار حملہ کیا گیا۔ اس وجہ سے ان کے خاندان نے دبئی شفٹ ہونے کا فیصلہ کیا ۔
ونس ابوظہبی 'ٹی10' لیگ میں Delhi Bulls کے لیے کھیل چکے ہیں۔
ونس ابوظہبی 'ٹی10 لیگ میں Delhi Bulls ٹیم کے لیے کھیل چکے ہیں۔ ونس کی ٹیم 2024 کے کوارٹر فائنل میں بھی پہنچی تھی۔ لیکن یہاں انہیں Morrisville Samp Army کے ہاتھوں شکست سے دو چار ہونا پڑا تھا ۔ جیمز ونس نے اس سیزن میں 10 میچوں میں 214 رنز بنائے تھے۔ اس دوران انکا بہترین اسکور 42 رنز رہا۔ انہوں نے انگلینڈ کے لیے 13 ٹیسٹ، 25 ون ڈے اور 17 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں۔ ونس نے 17 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 463 رنز بنائے ہیں۔