• News
  • »
  • کھیل/تفریح
  • »
  • تیز گیند باز محمد شامی کی ٹیم انڈیا میں واپسی، ویڈیو شئیر کرکے اپنے جذبات کا کیا اظہار

تیز گیند باز محمد شامی کی ٹیم انڈیا میں واپسی، ویڈیو شئیر کرکے اپنے جذبات کا کیا اظہار

Reported By: | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Jan 18, 2025 IST

image
 
 
ہندوستان  کے تیز گیند باز محمد شامی ٹیم میں واپسی کے لیے پوری طرح تیار نظر آرہے ہیں۔محمد شامی کو انگلینڈ کے خلاف کھیلی جانے والی ٹی 20 سیریز کے لیے ٹیم انڈیا میں شامل کیا گیا ہیں۔شامی تقریباً 14 ماہ بعد ہندوستانی ٹیم میں واپس آئیں گے۔محمد شامی ٹیم میں شامل ہونے سے پہلے  سوشل میڈیا   پر ایک ویڈیو شیئر کیا۔ اس ویڈیو کے ذریعے شامی نے کہا کہ انتظار اب ختم ہو گیا ہے۔ ویڈیو میں شامی کو اپنے جوتے بیگ میں رکھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس دوران ان کے ہاتھ میں ایک گیند بھی نظر آتی ہے۔ ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں مداح شامی کی واپسی کا بے صبری سے انتظار کرتے نظر آرہے ہیں۔
 
 
 یاد رہے کہ  شامی نے 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل میں ہندوستانی ٹیم کے لیے اپنا آخری میچ کھیلا تھا۔ اس کے بعد وہ چوٹ کی وجہ سے ٹیم انڈیا  سے باہر ہوگئے تھے اور انہیں علاج  کی ضرورت تھی ۔ شامی کو ایڑی میں چوٹ لگی تھی جس کے لیے 2024 کے اوائل میں ان کی سرجری ہوئی تھی۔ غور طلب ہے کہ ٹیم انڈیا میں واپسی سے پہلے شامی نے 13 سے 16 نومبر کے درمیان بنگال کے لیے فرسٹ کلاس میچ بھی کھیلا تھا۔ اس میچ کے ذریعے انہوں نے انڈین  کرکٹ میں واپسی کی۔ اس کے بعد بھارتی فاسٹ بولر نے بنگال کے لیے سید مشتاق علی ٹرافی میں حصہ لیا۔ اس کے بعد انہیں ون ڈے فارمیٹ میں کھیلی جانے والی وجے ہزارے ٹرافی میں بھی کھیلتے ہوئے دیکھا گیا۔
 
 
غور طلب ہے کہ ٹیم انڈیا اور انگلینڈ کے درمیان وائٹ بال پر سیریز کھیلی جانی ہے جس میں 5 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز ہوں گے۔ پہلے ٹی ٹوئنٹی سیریز ہوگی جو 22 جنوری سے شروع ہوگی۔ ٹی 20 سیریز کے لیے ٹیم انڈیا کا اعلان کیا گیا جس میں شامی کو شامل کیا گیا ہے۔