امریکی انویسٹمنٹ ریسرچ کمپنی ہندنبرگ ریسرچ اب بند کر دی گئی ہے۔ کمپنی کے بانی نیتھن اینڈرسن نے اس بات کا اعلان کیا ہے۔یہ کمپنی اپنی دھماکہ خیز شارٹ سیلنگ رپورٹس کی وجہ سے مشہور ہے .وہیں کمپنی کے بندہونے کی خبروں کے درمیان اڈانی گروپ کے شیئروں میں جمعرات، 16 جنوری کو 9 فیصد تک اضافہ ہوا ہے ۔
کمپنی کے بانی نے کیا کہا؟
کمپنی کے بانی ناتھن اینڈرسن نے ایک بیان میں کہا کہ میں نے گزشتہ سال کے آخر میں پریوار، دوستوں اور اپنی ٹیم کے ساتھ شیئر کیا تھا کہ میں نے ہندنبرگ ریسرچ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ خیال یہ تھا کہ کمپنی کے تحقیقاتی خیالات کی پائپ لائن کو مکمل کرنے کے بعد اس کو ختم کر دیا جائے۔ہنڈنبرگ ریسرچ نے حال ہی میں پونزی اسکیموں سے متعلق اپنے حتمی منصوبے مکمل کیے، جسکے ساتھ ہی اس کی سرگرمی اختتام پذیر ہوا۔
کمپنی نے اڈانی گروپ پر لگایا تھا الزام:
ہندنبرگ ریسرچ ایل ایل سی نے جنوری 2023 میں اڈانی گروپ کے اسٹاک میں شارٹ سیلنگ کا دعویٰ کیا تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گروپ کے حصص(شیئرز ) ان کی مناسب قیمت سے 85 فیصد زیادہ مہنگے ہیں۔رپورٹ میں گروپ پر مارکیٹ میں ہیرا پھیری اور اکاؤنٹنگ فراڈ کا الزام بھی لگایا تھا۔ رپورٹ آنے کے بعد گوتم اڈانی کی کمپنی کے شیئرز میں بڑی گراوٹ دیکھنے میں آئی ۔اس کے بعد اس کے حصص کی مارکیٹ کیپ 10 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ گر گئی۔
اڈانی گروپ کےشیئرز میں اضافہ !
تاہم اب کمپنی(ہندنبرگ ) کے بند ہونے کی خبروں کے درمیان اڈانی گروپ کےشیئرز میں اضافہ ہوا ہے ۔ اڈانی گروپ کے شیئر 9 فیصد سے بڑھ کر بی ایس ای پر 599.90 روپے کی اونچائی پر پہنچ گئے، اڈانی گرین انرجی 8.8 فیصد سے 1,126.80 روپے تک پہنچ گئی۔وہیں اڈانی انٹرپرائزز 7.7 فیصد بڑھ کر 2,569.85 روپے پر پہنچ گئے، جبکہ اڈانی ٹوٹل گیس میں 7 فیصد کے اضافہ سے 708.45 روپے تک پہنچ گیا۔اڈانی انرجی سالیوشنس 6.6فیصدبڑھ کر 832.00 روپے کے دن کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔