ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج انٹر نیشنل ایئر پورٹ (CSMIA) نے 2024 میں 54.8 ملین مسافروں کے ساتھ ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ یہ 2023 کے مقابلے میں 6.3 فیصد زیادہ اور 2019 سے پہلے کے مقابلے میں 19.41 فیصد زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ ممبئی انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر 346,617 ایئر ٹریفک کی نقل و حرکت (اے ٹی ایم) ریکارڈ کی گئی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 3.2 فیصد زیادہ ہے۔
سال 2024 CSMIA کے لیے ایک بہترین سال تھا، جس میں مسافروں کے سفر اور آپریشنل کارکردگی دونوں میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا۔ ہوائی اڈے پر 21 دسمبر 2024 کو ایک ہی دن میں سب سے زیادہ مسافروں کی تعداد ریکارڈ کی گئی،جہاں تقریباً 1,70,000 مسافر ہوائی اڈے پر نقل و حرکت کی، جن میں سے 1,16,982 گھریلو مسافر اور 52,800 بین الاقوامی مسافر تھے۔ ہوائی اڈے پر 2024 میں تعطیلات کے موسم کے دوران مسافروں کی آمدورفت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔اسکے علاوہ چھترپتی شیواجی مہاراج انٹر نیشنل ایئر پورٹ(CSMIA)نےسال 2024 میں اپنی اعلیٰ ترین آپریشنل کارکردگی بھی حاصل کی۔ اس نے 3 اور 10 فروری کو 962 ایئر ٹریفک کی نقل و حرکت کے ساتھ روزانہ اے ٹی ایم کی سب سے زیادہ تعداد ریکارڈ کی۔
بڑی گھریلو پروازوں میں دہلی، بنگلورو اور گوا رہے، جن میں بالترتیب 18 فیصد، 11 فیصد اور 7 فیصد حصہ تھا۔ جب کہ بین الاقوامی پروازوں میں، دبئی 16 فیصد کے مارکیٹ شیئر کے ساتھ آگے رہا، اس کے بعد لندن اور ابوظہبی 7 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔
ممبئی انٹر نیشنل ایئر پورٹ نے تاشقند، الماتی کے لیے انٹر نیشنل پروازیں شروع کیں اور دیوگھر، راجمندری، تروپتی، ایودھیا اور وجئے واڑہ کے لیے نئی گھریلو خدمات شروع کیں۔ مزید برآں، نۓ انٹر نیشنل ایئر لائنوں جیسے نوک ایئر، تھائی ویت جیٹ، سلام ایئر، ازبکستان ایئرویز اور ایئر آستانہ نے بھی سروس شروع کی، جس سے یہ بڑے عالمی سفری مرکز کے طور پر مزید مستحکم ہوا۔