• News
  • »
  • سیاست
  • »
  • آدھی رات اچانک ایمس کے باہر پہنچے راہل گاندھی، مریضوں کا دریافت کیا حال،عآپ حکومت پر لگایا الزام

آدھی رات اچانک ایمس کے باہر پہنچے راہل گاندھی، مریضوں کا دریافت کیا حال،عآپ حکومت پر لگایا الزام

Reported By: | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Jan 17, 2025 IST

image
نئی دہلی: کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی جمعرات کی رات دیر گئے دہلی کے ایمس اسپتال کے باہر پہنچے۔ وہ ہسپتال کے ارد گرد سڑکوں، فٹ پاتھوں اور سب وے پر کیمپ لگائے کئی مریضوں اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ اس دوران راہل نے مرکز اور دہلی حکومت پر ان کے تئیں(عوام) بے حسی دکھانے کا الزام لگایا۔ اور انہوں نے عوامی مسائل کا جائزہ لیا۔
 

حکومت کو بنایا نشانہ! 

رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم  'انسٹاگرام' پر لکھا کہ 'بیماریوں کا بوجھ، سخت سردی اور حکومت کی بے حسی، آج میں ایمس کے باہر مریضوں اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی، جو علاج کی امید میں دور دراز سے آئے ہیں۔ 'علاج کے راستے میں وہ سڑکوں، فٹ پاتھ اور سب وے پر سونے پر مجبور ہیں-  سرد زمین، بھوک اور تکلیف کے درمیان بھی امید کا شعلہ جلائے ہوئے ہیں۔ مرکزی اور دہلی حکومتیں دونوں عوام کے تئیں اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں پوری طرح ناکام رہی ہیں۔
 

کانگریس نے تمام سیٹوں پر امیدواروں کا کیا اعلان:

یاد رہے کہ کانگریس نے دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے تمام 70 سیٹوں پر امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ جمعرات کو 2 امیدواروں کی چھٹی فہرست جاری کی گئی۔ اس میں تیمار پور سے لوکندر چودھری اور روہتاس نگر سے سریشوتی چوہان کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ اس سے قبل بدھ کی رات دیر گئے کانگریس نے 5 امیدواروں کی پانچویں فہرست جاری کی تھی۔ 14 جنوری کو کانگریس نے چوتھی فہرست جاری کی، جس میں 16 امیدواروں کے نام تھے۔
 

کانگریس کی گارنٹی:

 کانگریس نے جمعرات کو دہلی اسمبلی انتخابات سے پہلے دو نئی اسکیمیں، مفت بجلی اسکیم اور مہنگائی مکتی یوجنا شروع کیں۔ مفت بجلی سکیم کے تحت 300 یونٹ مفت بجلی دینے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ مہنگائی سے آزادی سکیم کے تحت 500 روپے میں مفت سلنڈر اور راشن کٹ فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
 
واضح رہے کہ دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ ایک ہی مرحلے میں 5 فروری کو ہوگی۔ جبکہ نتائج کا اعلان 8 فروری کو کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق دہلی میں کل 1.55 کروڑ ووٹر بشمول 83,49,645 مرد،71,73,952 خواتین اور 1,261 تیسری جنس کے ووٹر اپنے قیمتی حق کا استعمال کریں گے۔