• News
  • »
  • کاروبار
  • »
  • بغیر ریزرویشن کے مسافر کر سکیں گے سفر ! روٹ سے کرایہ تک ہر تفصیل جانیے

بغیر ریزرویشن کے مسافر کر سکیں گے سفر ! روٹ سے کرایہ تک ہر تفصیل جانیے

Reported By: | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Jan 21, 2025 IST

image
ریلوے مسافروں کے لیے ایک اور خوشخبری ہے۔ دراصل، ہندوستانی ریلوے نے 10 نئی ٹرینیں شروع کی ہیں۔ یہ ٹرینیں بغیر ریزرویشن ٹکٹ کے مسافروں کے لیے دستیاب ہیں۔ ریلوے نے یہ قدم بغیر ریزرویشن کے سفر کرنے والے مسافروں کی مشکلات کو دور کرنے کے لیے اٹھایا ہے۔ ہندوستانی ریلوے ان ٹرینوں کو ان روٹس پر سروس فراہم کرے گا جہاں مسافروں کی تعداد زیادہ ہے۔
 
ان ٹرینوں میں سفر کرنے کے لیے ریلوے مسافروں کو اس بات کا خیال رکھنا ہوگا کہ انہیں اسٹیشن کے ٹکٹ کاؤنٹر سے جنرل ٹکٹ خریدنا ہو گا۔ اس کے علاوہ وہ UTS ایپ کے ذریعے بھی ٹکٹ بک کر سکتے ہیں۔ مسافروں کی معلومات کے لیے بتاتے چلیں کہ ان ٹرینوں میں جنرل اور چیئر- کار کوچ ہوں گے۔ آئی آر سی ٹی سی کی نئی ٹرینیں ملک بھر کے بڑے شہروں کو جوڑیں گی۔
 

ٹرینوں کا روٹ اور شیڈیول!

ممبئی-پونے سپر فاسٹ صبح 7.30 بجے ممبئی سے روانہ ہو گی ا ور 11 بجے پونے پہنچے گی۔
 
حیدرآباد-وجئے واڑہ ایکسپریس صبح 7.30 بجے حیدرآباد سے روانہ ہوگی اور دوپہر 2 بجے وجئے واڑہ پہنچے گی۔
 
دہلی-جے پور ایکسپریس صبح 6 بجے دہلی سے روانہ ہوگی اور دوپہر 1.30 بجے جے پور پہنچے گی۔
 
لکھنؤ- وارانسی ایکسپریس صبح 7 بجے لکھنؤ سے روانہ ہوگی اور دوپہر 1.30 بجے وارانسی پہنچے گی۔
 
کولکاتا-پٹنہ انٹرسٹی صبح 5 بجے کولکاتہ سے روانہ ہوگی اور دوپہر 2 بجے پٹنہ پہنچے گی۔
 
احمد آباد-سورت فاسٹ ٹرین احمد آباد سے صبح 7 بجے روانہ ہوگی اور 12.30 بجے سورت پہنچے گی۔
 
پٹنہ-گیا ایکسپریس صبح 6 بجے پٹنہ سے روانہ ہوگی اور 9.30 بجے گیا پہنچے گی۔
 
جے پور-اجمیر فاسٹ ٹرین جے پور سے صبح 8 بجے روانہ ہوگی اور 11.30 بجے اجمیر پہنچے گی۔
 
چنئی-بنگلور ایکسپریس چنئی سے صبح 8 بجے روانہ ہوگی اور سہ پہر 3:30 بجے بنگلور پہنچے گی۔
 
بھوپال-اندور انٹرسٹی بھوپال سے صبح 6.30 بجے روانہ ہوگی اور دوپہر 12 بجے اندور پہنچے گی۔
 

کتنا ہو گاکرایہ ؟

دہلی سے جے پور تک جنرل کوچ کا کرایہ 150 روپے ہے، جبکہ سیٹنگ (بیٹھنے  کے لیے)کا کرایہ 300 روپے ہے۔ ساتھ ہی، ممبئی سے پونے کے لیے جنرل کوچ کا کرایہ 120 روپے ہے، اوربیٹھنے کا کرایہ 250 روپے ہے۔ وہیں کلکتہ سے پٹنہ تک جنرل کوچ کا کرایہ 200 روپے ہے اور سیٹنگ کاکرایہ 400 روپے ہے۔
 

ٹرین ٹکٹ کیسے بک کروائیں؟

اس کے لیے آپ کو اسٹیشن کے ٹکٹ کاؤنٹر پر جانا ہوگا، اس کے علاوہ آپ UTS (Unreserved Ticketing System) موبائل ایپ کا استعمال کرتے ہوئے بھی ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔ساتھ ہی  ان ٹرینوں کے ٹکٹوں کی بکنگ کے لیےآپ اپنے قریبی' جن سیوا کیندر'سے بھی ٹکٹ حاصل کر سکتے ہیں۔