• News
  • »
  • کھیل/تفریح
  • »
  • رشبھ پنت: لکھنؤ سپر جائنٹس کا کپتان بننا تقریباً طے

رشبھ پنت: لکھنؤ سپر جائنٹس کا کپتان بننا تقریباً طے

Reported By: | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Jan 19, 2025 IST

image
آئی پی ایل 2025 کے لیے کئی ٹیموں نے اپنے کپتانوں کا اعلان کر دیا ہے۔ اب یہ تقریباً طے ہے کہ رشبھ پنت کو لکھنؤ سپر جائنٹس کی کپتانی مل جائے گی۔رشبھ پنت کو لکھنؤ کی ٹیم نے میگا نیلامی میں 27 کروڑ روپے میں خریدا، جس سے وہ Indian Premier Leagueکی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے۔ اب تک کے ایل راہل کو پچھلے 3 سیزن میں Lucknow Super Giants (LSG)  کی قیادت کرتے ہوئے دیکھا گیا تھالیکن اب وہ دہلی کیپٹلز میں شامل ہو گئے ہیں۔
 
لکھنؤ سپر جائنٹس نے سال 2022 میں اپنا آئی پی ایل ڈیبیو کیاتھا۔ جس کے بعد کے ایل راہل کی کپتانی میں ٹیم لگاتار دو بار پلے آف میں پہنچی۔ لیکن آئی پی ایل 2024 میں ٹیم کی خراب کارکردگی کے بعد راہول کو ایل ایس جی فرنچائز نے چھوڑ دیا۔اب ایک میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کے پنت کا کپتان بننا تقریباً طے ہے۔ اور اس کا اعلان بھی بہت جلد کیا جا سکتا ہے۔ رشبھ پنت اس سے پہلے دہلی کیپٹلس کی کپتانی کر رہے تھے۔رشبھ پنت کی خراب کارکردگی کے بعد دہلی کیپٹلس نے انہیں چھوڑ دیا تھا۔  گزشتہ سال پنت کی قیادت میں دہلی چھٹے نمبر پر رہی ۔
 
اب اگر رشبھ پنت کو لکھنؤ سپر جائنٹس کا کپتان بنایا جاتا ہے تو وہ ڈیوڈ ملر، نکولس پوران، مچل مارش اور ایڈن مارکرم جیسے بڑے کھلاڑیوں کی قیادت کریں گے۔میگا نیلامی کے بعد، پوران، مچل مارش، ڈیوڈ ملر اور یہاں تک کہ مارکرم کو کپتانی کے اختیارات کے طور پر دیکھا جا رہا تھا۔ یاد رہے کہ میگا آکشن سے قبل لکھنؤ کی ٹیم نے نکولس پوران، آیوش بدونی، روی بشنوئی، میانک یادو اور محسن خان کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اگر رشبھ پنت کپتان بنتے ہیں تو وہ کوچ جسٹن لینگر کے ساتھ کام کریں گے، جب کہ آئی پی ایل 2025 کے لیے لکھنؤ نے ظہیر خان کو اپنا نیا mentor مقرر کیا ۔