• News
  • »
  • کھیل/تفریح
  • »
  • ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان کل سے شروع ہوگی ٹی ٹوئینٹی سیریز، ایڈن گارڈن میں تیاریاں مکمل

ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان کل سے شروع ہوگی ٹی ٹوئینٹی سیریز، ایڈن گارڈن میں تیاریاں مکمل

Reported By: | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Jan 21, 2025 IST

image
ہندوستان  اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی جانے والی  سیریز میں پہلے 5 ٹی ٹوئنٹی اور پھر 3 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغازکل  22 جنوری سے ہوگا۔  سوریہ کمار یادو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ہندوستان کی قیادت کرتے نظر آئیں گے۔ سیریز کا پہلا میچ ایڈن گارڈن، کولکاتا میں کھیلا جائے گا۔ اسٹار بلے باز سوریہ کمار یادو جیسے ہی پہلے میچ کے لیے کولکاتا پہنچتے  ہی وہ بنگالی زبان بولتے نظر آئے ۔
 
بی سی سی آئی کے ذریعے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں بھارتی کپتان سوریہ کمار یادیو بنگالی زبان میں بات کرتے نظر آئے۔ سوریہ کمار یادو  نے ٹیم کے تیز گیند باز (Arshdeep Singh )ارشدیپ سنگھ سے بھی بنگالی زبان میں بات کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے کولکاتا کے ایڈن گارڈن کے بارے میں بات کی۔ سوریا نے کولکاتا کی (Mishti doi) مشتی دوئی کے بارے میں بھی بات کی۔ سوریا نے بتایا کہ کس طرح لوگوں نے انہوں مسٹی دوئی کھلائی۔
 
ویڈیو میں میدان  کے بارے میں بات کرتے ہوئے، مسٹر 360 کے نام سے مشہور سوریا نے کہا کہ اس میں Vintage Type Feeling ہے۔ موسم بھی اچھا ہے۔ دونوں ٹیموں کی طرف سے آتش بازی ہو تو اچھا ہو گا۔ مجھے 2014 یاد ہے، جب میں KKR آیا تھا۔ میں نے تب نہیں سوچا تھا کہ میں 10 یا 11 سال بعد کبھی ہندوستان کی قیادت کروں گا۔ لیکن آج اس گراؤنڈ پر کھڑے ہو کر سوچ رہے ہیں کہ میں اس کی قیادت کروں گا، کیونکہ یہ بھی ایک تاریخی اسٹیڈیم ہے، یہ ایک اچھا احساس ہے۔ مجھے اس کے بارے میں سوچ کر مزہ آ رہا ہے۔