تلنگانہ میں حال ہی میں ختم ہونے والی کرسمس کی تعطیلات کے دوران اسکولوں کوتین دن کی اضافی چھٹی ملی تھی۔ باکسنگ ڈے اور سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کے ندھن کے بعد دسمبر کے آخرمیں لگاتارتعطیلات دی گئی تھی۔ اب تلنگانہ نے اسکول اورکالجس کےلئےسنکرانتی تہوار کے لئے تعطیلات کا اعلان کیاہے۔سنکرانتی کی تعطیلات کے بعد اسکولی طلبہ کے لیے ابتدائی امتحانات منعقد کیے جائیں گے۔ محکمہ تعلیم نے پہلے ہی اسکولوں کو حکم جاری کیا ہے کہ وہ یہ امتحانات 10ویں جماعت کے طلباء کے لیے 29 جنوری تک اور پہلی سے 9ویں جماعت کے طلباء کے لیے 28 فروری تک کرائیں۔ انٹرمیڈیٹ طلباء کو سنکرانتی کی چھٹیاں 13 جنوری سے ہوں گی۔
محکمہ تعلیم نے اس سال بھی سنکرانتی کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔محکمہ تعلیم نے ریاست کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں کو سنکرانتی کی تعطیلات سے متعلق احکامات جاری کیے ہیں۔ حکومت نے کہا کہ سنکرانتی کی چھٹیاں 11 جنوری سے 17 جنوری (11 جنوری کا دوسرا ہفتہ اور 12 اتوار) تک ایک ہفتے کے لیے دی جائیں گی۔ اسکول 18 جنوری کو دوبارہ شروع ہوں گے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جونیئر کالجوں کو 11 سے 16 تک تعطیلات دی جارہی ہیں۔
بورڈ آف انٹر میڈیٹ تلنگانہ کے مطابق کالجس 17 تاریخ کو دوبارہ کھلیں گے۔ کالجس کو سنکرانتی کی تعطیلات کے دوران طلبہ کے لیے کوئی کلاس نہیں ہوگی ۔ تاہم 11 جنوری (دوسرا ہفتہ) اور 12 تاریخ (اتوار) تو یہ دو دن بھی تعطیلات کے طور پراکٹھے ہوتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں کل 6 دن کی چھٹی ہوئی۔ تعطیلات ریاست کے تمام سرکاری، پرائیویٹ، امدادی اور رہائشی کالجس پرلاگو ہوں گی۔ دوسری جانب تلنگانہ کے اسکولوں میں سنکرانتی کی تعطیلات کا اعلان پہلے ہی کردیا گیا ہے۔ اسکولوں میں سنکرانتی کی چھٹیاں 11 سے 17 جنوری تک ایک ہفتے کے لیے دی گئی تھیں۔ اسکول 18 جنوری دوبارہ کھلیں گے۔